الیکشن کمیشن سے موصول اطلاع کے مطابق کاؤنٹنگ کے لئے سبھی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ریاست میں ان سات سیٹوں کے لئے 88 امیدواروں کے لئے 24.34 رائے دہندگان میں سے 53.62 فیصدی نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا ہے۔ ان سات سیٹوں پر 3 نومبر کو ووٹ ڈالے گئے تھے۔
الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق ووٹوں کی گنتی منگل کو صبح 8بجے سے ہوگئی۔سبھی کاونٹنگ بوتھوں پر سنٹرل پیرا ملٹری فورسز کو تعینات کیا گیا ہے۔سات سیٹوں کے لئے پڑے ووٹوں کی شماریابی کے لئے 15ٹیبل لگائے گئے ہی۔اس بار کورونا بحران کی وجہ سے الیکشن کمیشن نے ایک بوتھ پر زیادہ سے زیادہ 1000ووٹوں کی اجازت دی تھی جس کی وجہ سے بوتھوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے اور گنتی میں زیادہ وقت لگنے کا باعث ہے۔
کاؤنٹنگ کے ایک گھنٹے کے اندر ہی رجحانات آنے شروع ہو جائیں گے۔ ضمنی الیکشن میں برسر اقتدار بی جے پی، ایس پی، بی ایس پی اور کانگریس کے درمیان کاسخت مقابلے کی امید ہے۔ ملہنی سیٹ پر ایس پی جبکہ بقیہ 6سیٹوں پر بی جے پی کا قبضہ تھا۔ سال 2017 کے مقابلے ضمنی الیکشن میں 10فیصدی کم ووٹنگ ہوئی ہے۔