ریاست کے نیشنل سکریٹری سچن انل دوبے نے میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ مسٹر چودھری کی سات اکتوبر سے شروع ہوئے آشیرواد پتھ پروگرام کو ہر ضلع میں کافی عوامی حمایت مل رہی ہے۔ یہ اس بات کا صاف اشارہ ہے کہ ریاست کی عوام نے اس عوام مخالف حکومت کو ہٹا کر اقتدار تبدیلی کا من بنا لیا ہے۔ آج عوام مہنگائی، بے روزگاری، بدعنوانی، خستہ حال نظم ونسق، کسانوں کا استحصال وغیرہ سے پوری طرح سے عاجزہوچکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: مولانا سید کلب جواد نے اقوام متحدہ اور وزیر اعظم کو خط لکھا
انہوں نے کہا کہ مسٹر چودھری عوام کے درمیان جاکر ان کے من کی بات جان رہے ہیں اور سمجھ رہے ہیں۔ اور عوام کا آشیرواد لے رہے ہیں۔ عوام کے اسی وابستگی کے ساتھ آنے والے اسمبلی انتخابات کے لئے 'لوک سنکلپ پتر'بھی تیار کیا جارہا ہے۔ جس میں سیدھے سیدھے عوام الناس سے تدابیر اور مشورے طلب کئے جارہے ہیں۔ انہیں مشوروں کی بنیاد پر قومی صدر جینت چودھری کا وعدہ ہے کہ اگر ان کی حکومت ریاست میں بنتی ہے تو ہم کسانوں سے لے کر غریبوں، خواتین سے لے کر طلبہ و نوجوانوں اور مزدوروں سے لے کر محروم طبقات سماجی و معاشی طور سے مضبوط بنائیں گے۔
یو این آئی