ETV Bharat / city

مدارس کے اساتذہ کے لیے اردو کی لازمیت ختم کرنے والی تجویز گورننس سے واپس

author img

By

Published : Oct 12, 2021, 2:31 PM IST

مدرسہ تعلیمی بورڈ اس کا جواب دیتے ہوئے دوبارہ گورننس کو اپنی تجویز ارسال کرے گا۔

up madrasa education board proposal return with some objections

اتر پردیش مدرسہ تعلیمی بورڈ لکھنؤ نے تقریباً ایک برس قبل یوپی گورننس کو ایک تجویز منظور کرنے کے لیے بھیجا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ مدارس میں پڑھائے جانے والے اختیاری مضامین کے اساتذہ کے لئے اردو کی لازمیت کو ختم کیا جائے مثلاً ہندی، انگریزی اور ریاضی کے اساتذہ کے لیے اردو کی لازمیت کو ختم کیا جائے لیکن گورننس نے اس تجویز پر کچھ اعتراض کرتے ہوئے دوبارہ یوپی مدرسہ تعلیمی بورڈ کو واپس کردیا ہے۔

مدرسہ بورڈ کے رجسٹرار آر پی سنگھ نے بتایا کہ مدارس میں میں پڑھائے جانے والے انگریزی ہندی اور ریاضی کے اساتذہ کے لئے اردو کی لازمیت کو ختم کرنے کے حوالے سے گورننس کو تقریباً ایک برس قبل یہ تجویز بھیجی گئی تھی لیکن گورننس نے کچھ اعتراض کرتے ہوئے اسے مدرسہ بورڈ کو واپس بھیج دیا ہے۔ اب مدرسہ تعلیمی بورڈ اس کا جواب دیتے ہوئے دوبارہ گورننس کو اپنی تجویز ارسال کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں: یوپی مدرسہ بورڈ جلدی ہی موبائل اپلیکیشن لانچ کرے گا

انہوں نے بتایا کہ ایک مدرسہ میں ان مضامین کے لئے تقریباً ایک یا دو اساتذہ کی تقری ہوتی ہے، جن کو اردو سے واقفیت ضروری ہے۔ ایسے ٹیچرس بہت کم ملتے ہیں جو ہندی انگریزی اور ریاضی کے ساتھ اردو سے بھی واقفیت رکھتے ہوں، جس کی وجہ سے مدارس میں ان مضامین کے اساتذہ کی تقرری مشکل سے ہو پاتی ہے۔ لہٰذا اختیاری مضامین کے اساتذہ لیے اردو کی لازمیت کو ختم کرنے کے سلسلے میں تجویز بھیجی گئی تھی لیکن گورننس نے واپس کردیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.