ETV Bharat / city

یو پی مدرسہ تعلیمی بورڈ کے 10 ویں اور 12 ویں کے امتحان منسوخ

author img

By

Published : Jun 8, 2021, 7:46 PM IST

ریاستی حکومت کے اقلیتی بہبود کے وزیر نند گوپال گپتا 'نندی' نے یوپی مدرسہ بورڈ کے 10 ویں یا 12 ویں کے امتحان کو منسوخ کرنے کی ہدایت دی ہے۔

UP Madrasa Board of Education 10th and 12th exams cancelled
یو پی مدرسہ تعلیمی بورڈ کے 10 ویں اور 12 ویں کے امتحان منسوخ

کورونو وبا کے چلتے اتر پردیش مدرسہ تعلیمی بورڈ کے امتحان کو بھی سی بی ایس ای بورڈ، یو پی بورڈ، آئی سی ایس ای بورڈ کی طرز پر امتحان منسوخ کرنے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔

کابینی وزیر نند گوپال نندی نے بتایا کیا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہونے والے غیر معمولی حالات کے پیش نظر اتر پردیش مدرسہ تعلیمی بورڈ کے زیر انتظام تسلیم شدہ و سرکاری امداد یافتہ مدارس کے طلبا کو تعلیمی سیشن 2020-21 میں 10 ویں اور 12 ویں کے امتحان کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔

اس کے ساتھ ہی مدرسہ بورڈ کے قریب 16 ہزار مدارس میں وسطانیہ اور فوقانیہ کے امتحانات بھی اس بار نہیں ہوئے، بورڈ نے سبھی بچوں کو آگے کی کلاس میں ترقی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ وبائی امراض کو دیکھتے ہوئے درجہ ایک سے 8 ویں تک، 9 ویں اور 11 ویں کے طلبا کو اگلے کلاس میں ترقی دی گئی ہے۔

Board's 10th and 12th exams canceled
بورڈ کے 10 ویں اور 12 ویں کے امتحان منسوخ

مسٹر نندی نے یہ بھی کہا کہ اتر پردیش مدرسہ تعلیمی بورڈ کی طرف سے تجویز کردہ تعلیمی سیشن 2020 کے بورڈ امتحانات میں سیکنڈری کلاس (10 ویں) اور سینئر سیکنڈری کلاس (12 ویں) کے رجسٹرڈ طلبہ کے نتائج کی تیاری کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

قابل ذکر ہے کہ "مدرسہ بورڈ بھی 10 ویں اور 12 ویں کے طلبہ و طالبات کو ششماہی اور پری بورڈ امتحان میں حاصل کئے گئے نمبر کی بنیاد پر نمبر جاری کرنے کی پوری امید ہے۔ حالانکہ مدرسہ بورڈ کے ذمہ داران یو پی بورڈ کے فیصلے کا انتظار کر رہی ہے کیونکہ مدرسہ بورڈ بھی یو پی بورڈ کی طرز پر طلبا کے نتائج کا اعلان کرے گی۔"

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.