ETV Bharat / city

اجے کمار للو کو 14 دن کے لیے جیل بھیجا گیا

author img

By

Published : May 21, 2020, 11:32 AM IST

اترپردیش کانگریس کے صدر اجے کمار للو کو جمعرات کی صبح لکھنؤ پولیس نے مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا، جہاں سے انہیں 14 دن کے لئے عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا ہے۔ اب انہیں 14 دن کے لئے عارضی جیل میں رکھا جائے گا۔

up congress president ajay kumar lallu sent to jail in lucknow
اجے کمار للو کو 14 دن کے لیے جیل بھیجا گیا

کانگریس کے ریاستی صدر اجے کمار للو کو مزدوروں کے لئے 1000 بسوں کی فراہمی کے تنازعہ پر آگرہ سے گرفتار کیا گیا تھا۔ اس کے بعد بدھ کی دیر رات لکھنؤ پولیس للو کو لے کر دارالحکومت پہنچی۔

للو کو جمعرات کی صبح ایک تحقیقات کے بعد مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا گیا۔ عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے اجے کمار للو کو 14 دن کے لئے عدالتی تحویل میں بھیج دیا ہے۔

آگرہ میں درج ایف آئی آر کے فورا بعد ہی لکھنؤ کی ٹیم نے آگرہ ہی میں اجے کمار للو کو گرفتار کیا۔ بدھ کی رات لکھنؤ پولیس کانگریس ریاستی صدر کے ساتھ لکھنؤ پہنچی۔ جمعرات کی صبح اجے کمار للو کے میڈیکل اور کووڈ 19 ٹیسٹ مہا نگر سول اسپتال میں کیے گئے، جس کے بعد انہیں مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا گیا۔

اجے کمار للو کو آگرہ سے لکھنؤ لانے اور مجسٹریٹ کے سامنے پیش کرنے کے لئے پولیس نے خفیہ مہم چلائی۔ اس دوران کانگریس کے کیمپ میں ہلچل مچی رہی۔ حضرت گنج پولیس اسٹیشن سمیت سول اسپتال کے سامنے کانگریس کے کارکنان اور قائدین بڑی تعداد میں نظر آئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.