ETV Bharat / city

’ایکسپریس وے سے بندیل کھنڈ کی ترقی کو نئی رفتار ملے گی‘

اترپردیش کے وزیراعلی یوگی آدتیہ نے کہا کہ بندیل کھنڈ ایکسپریس وے سے علاقے کی ترقی کو نئی رفتار ملے گی اور اس سے بندیل کھنڈ سیاحت کا ایک بڑا مرکز بھی بنے گا۔

up cm yogi aditya nath
اترپردیش کے وزیراعلی یوگی آدتیہ
author img

By

Published : Mar 9, 2021, 10:44 PM IST

ریاست اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی نے جالون کے لاڈپور دیوار میں زیر تعمیر بندیل کھنڈ ایکسپریس وے کے پیش رفت کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ یہ ایکسپریس وے اس بات کا ثبوت بھی ہے کہ حکومت کی نیک نیتی اور کام کے تئیں مضبوط قوت ارادی و جذبے کا سنگم ہو تو ترقی کا کام بہت تیزی سے آگے بڑھ جاتے ہیں۔

انہوں نے اترپردیش ایکسپریس وے انڈسٹریل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے افسران سے کہا ’بندیل کھنڈ ایکسپریس وے کا تقریبا 50فیصدی کام پورا ہو چکا ہے، ہمارا ہدف ہے کہ اس ایکسپریس کا کام نومبر تک پورا ہوجائے، تعمیر کی کوالٹی میں کوئی کوتاہی نہیں ہونی چاہئے۔

انھوں نے کہا کہ بندیل کھنڈ کے کسانوں نے ایکسپریس کے لیے اپنی زمین دینے کے ساتھ ہی ہر سطح پر پورا تعاون کیا، اس کے لیے وہ شکریہ کے مستحق ہیں، بندیل کھنڈ ایکسپریس پورے بندیل کھنڈ علاقے کے لیے ترقی کے نئے راستے کو کھولے گا۔

وزیر اعلی نے یوپیڈا کے افسران و ان کی ٹیم کی تعریف کی کہ یوپیڈا کے ذریعہ ریکارڈ ایک سال میں بندیل کھنڈ ایکسپریس وے کی 120 کلو میٹر سڑک کی تعمیر کا کام پورا کیا جا چکا ہے۔ بندیل کھنڈ کے ہمہ جہت ترقی کے سلسلے میں حکومت کافی حساس ہے۔ ایکسپریس وے اور دیگر ترقیاتی پروجکٹوں کے ساتھ ہی پنچند اسکیم کے ذریعہ سے سینچائی کے لیے وافر پانی کا بھی نظم کیا جارہا ہے۔

بندیل کھنڈ ایکسپریس وے پروجکٹ میں پڑنے والی جمنا، بیتو اور کین ندی پر پلوں کی تعمیر بھی تیزی سے چل رہی ہے، وزیر اعنے نے افسران کو ہدایت دیا کہ بندیل کھنڈ ایکسپریس وے کے تحت آنے والے سبھی اضلاع میں انڈسٹریل کلسٹر کے فروغ کا کام بھی ترجیح کے ساتھ کیا جائے۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.