ETV Bharat / city

یوپی بورڈ میں آن لائن درخواست فارم جمع کرنے کی تاریخ میں توسیع

author img

By

Published : Dec 23, 2020, 8:10 PM IST

یوپی بورڈ کے سیشن 2020-2021 میں نویں اور 11ہویں جماعت کے طلبہ و طالبات کو داخلہ لینے اور ان سے اندراج فیس لے کر پیشگی اندراج کی تاریخ کو بھی بڑھاتے ہوئے 10جنوری 2021 کرنے کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ آن لائن درخواست فارم جمع کرنے کی تاریخ میں توسیع کرتے ہوئے 5 جنوری 2021 کردیا گیا ہے۔

درخواست فارم جمع کرنے کی تاریخ میں توسیع

اترپردیش سیکنڈری ایجوکیشن کونسل (یوپی بورڈ) نے ہائی اسکول اور انٹر میڈیٹ امتحانات-2021کے لئے آن لائن درخواست فارم جمع کئے جانے کی تاریخ میں توسیع کرتے ہوئے اسے بڑھا کر 5جنوری 2021کردیا ہے۔

نائب وزیر اعلی دنیش شرما نے کہا کہ اب پانچ جنوری تک تاخیر فیس کے ساتھ امتحان فیس جمع کی جاسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا شدہ حالات کےپیش نظر یو پی بورڈ نے سہولیت فراہم کی ہے۔

مسٹر شرما نے کہا کہ یوپی بورڈ نے جمع کئے گئے امتحان فیس کی اطلاع اور طلبہ و طالبات کے تعلیمی تفصیلات کو کونسل کی ویب سائٹ 'upmsp.edu.in'پر اپلوڈ کرنے کی آخری تاریخ میں ترمیم کرتے ہوئے اسے پانچ جنوری تک بڑھا دیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یوپی بورڈ مندرج امیدواروں کی فوٹو والا فارم اور اس سے متعلق جمع کی گئی فیس کی رسید کی ایک کاپی کونسل کے علاقائی دفاتر کو بھیجنے کے لئے ڈسٹرکٹ کالج انسپکٹر دفتر میں جمع کرنے کی آخری تاریخ کو بڑھا کر 10جنوری 2021کردیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیشن 2020-2021 کے جماعت 9اور جماعت 11کے طلبہ و طالبات کو داخلہ لینے اور ان سے اندراج فیس لے کر پیشگی اندراج کی تاریخ کو بھی بڑھاتے ہوئے 10جنوری 2021کردیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یوپی بورڈ نے جماعت 9اور 11 کے طلبہ و طالبات کے پیشگی اندراج فیس 50روپئے فی طلبہ کی شرح سے چالان کے ذریعہ جمع کرنے اور جمع کئے گئے فیس کی اطلاع و طلبہ و طالبات کے تعلیمی تفصیلات کو کونسل کی ویب سائٹ پر آن لائن اپلوڈ کرنے کی آخری تاریخ کو بڑھا کر 10جنوری 2021کردیا گیا ہے۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.