ETV Bharat / city

سیلاب متاثرین کو مدد نہیں مل رہی: اکھلیش - سیلاب متاثرین کی مدد

سماج وادی پارٹی سربراہ اکھلیش یادو نے ریاست اترپردیش میں سیلاب کے حالات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ ابھی تک صرف ہوائی معائنہ کر رہے ہیں جبکہ زمین پر کوئی راحت نہیں پہنچ رہی ہے۔

سیلاب متاثرین کو مدد نہیں مل رہی: اکھلیش

author img

By

Published : Aug 10, 2021, 8:46 PM IST

سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے سربراہ اکھلیش یادو نے اترپردیش حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے لائے کہا کہ ’’بندیل کھند، پوروانچل میں سیلاب نے تباہی مچادی ہے، سینکڑوں دیہات میں سیلاب کا پانی داخل ہو گیا ہے۔ ہزاروں ہیکٹر فصل زیر آب ہے، مویشیوں کے سامنے چارے کا بحران ہے، زیر آب گاؤں تک کوئی سرکاری مدد نہیں پہنچ رہی ہے۔‘‘

یادو نے مزید کہا کہ اٹاوہ، جالون، اوریا، پریاگ راج، کوشامبی، ہمیر پور، وارانسی، لکھیم پور کھیری سمیت درجنوں اضلاع سیلاب سے متاثر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ’’بی جے پی حکومت نے گزشتہ چار برسوں میں سیلاب سے نپٹنے کی سمت میں کوئی ٹھوس حکمت عملی نہیں بنائی۔ بارش سے پہلے باندھوں کی مرمت اور آفت سے راحت کا بندر بانٹ ہو گیا جس کی وجہ سے سیلابی صورتحال مہلک شکل اختیار کر گئی ہے۔ سیلاب میں اپنا سب کچھ کھو چکے لوگوں کو کوئی راحت نہیں ملی۔ فصلوں کے نقصان سے کسانوں کی کمر ٹوٹ گئی ہے۔ گنگا، جمنا،بیتوا، شاردا، کوانو سمیت کئی ندیوں میں آبی سطح سے سرحدی علاقے پانی میں ڈوب گئے ہیں۔‘‘

مزید پڑھیں؛ حکومت سیلاب متاثرین کی ہر ممکن مدد کرے گی: یوگی

اکھلیش یادو نے ایس پی لیڈروں اور کارکنوں سے اپیل کی ہے کہ وہ پوری اہلیت کے ساتھ سیلاب متاثرین کی مدد میں لگ جائیں۔ ’’ایس پی عوام کا دکھ دور کرنے کے لئے کمر بستہ ہے۔ اترپردیش حکومت راحت کے نام پر صرف کاغذی گھوڑے دوڑا رہی ہے۔ ہوائی بیانات سے بی جے پی خود اپنی پیٹھ تھپتھپا رہی ہے، راحت کیمپوں میں بدنظمی پھیلی ہوئی ہے۔‘‘

انہوں نے بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا: ’’اترپردیش کی بی جے پی حکومت نے اچھے دنوں کے نام پر عوام کے ساتھ دھوکہ کیا ہے۔ بی جے پی کی پالیسیاں عوام کے خلاف ہیں۔ بحران کے وقت میں بی جے پی غائب ہو جاتی ہے، جھوٹے اور گمراہ کن اشتہارات کے سہارے عوام کو گمراہ کر کے جمہورت پر قبضہ کرنا ہی بی جے پی کا ہدف ہے۔ عوام اس حقیقت سے آگاہ ہیں۔‘‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.