لکھنو: اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ نے مالی برس 2021-22 کو غریب، مزدور، کسان، نوجوان اور خواتین سمیت سماج کے ہر طبقے کے جذبات کی نمائندگی کرنے والا بجٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ کووڈ بحران کے درمیان یہ بجٹ ریاست میں نئی امید، نئی توانائی اور ترقی کو نئی پرواز دینے میں مدد فراہم کرے گا۔
یوگی نے اسمبلی کے تلک ہال میں منعقد پریس کانفرنس میں کہا کہ یہ بجٹ ' سب کا ساتھ سب کا وکاس اور سب کا وشواش' کے جذبے سے سرشار ہے جو ریاست کے 24 کروڑ عوام کے جذبات کی نمائندگی کرتا ہے۔ بجٹ میں ہر گھر کو نل، ہر گھر میں بجلی ہر گھیت کو پانی اور ہر ہاتھ کو کام دینے کے عزم کو اپنے اندرے سموئے ہوئے ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ بجٹ ہر گاؤں میں گرام بیت الخلاء، کامن سروس سینٹر، بی سی ساکھی کے ذریعہ دور دراز کے علاقوں کو بینکنگ سسٹم سے جوڑے گا۔ کمیونٹی بیت الخلاء میں خواتین کو روزگار جیسی کوششوں سے نہ صرف خواتین کو بااختیار اور خودکفالت کو نیا آیام ملے گا بلکہ ہر گاوں کو ڈیجیٹل بنانے کی سمت میں اہم کردار نبھائیں گے۔
مزید پڑھیں: اترپردیش تعلیمی بجٹ میں 191 کروڑ روپے کی کٹوتی
کورنا بحران میں ریونیو حصولی میں آئے مسائل کی وجہ سے مالی مینجمینٹ کی اہمیت کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعلی نے بجٹ تجاویز کو مکمل و چوطرفہ ترقی اور مختلف طبقات کے مفادات کا خیال رکھنے کی کوششوں کو تیز کرنے والا' ایز آف لونگ اور'خود کفیل اترپردیش' خواب کو زمین پر اتارنے والا قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ بجٹ میں خواتین بہبود کی ضمن میں نئی اسکیم' خاتون سامیرتھ اسکیم' شروع کی جارہی ہے جس کے لیے 200 کروڑ روپے کا نظم بجٹ میں کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ عدم غذائی قلت کا شکار بچوں کو مقوی غذا فراہم کرنے کے لیے وزیر اعلی سکشم سپوشن اسکیم متعارف کرائی جارہی ہے۔ وزیر اعلی ابھودئے اسکیم کے تحت مستحق بچوں کو ٹیبلٹ بھی دستیاب کرانے کا اس بجٹ میں نظم کیا گیا ہے۔
یواین آئی