حیدرآباد میں پولیس انکاونٹر میں ملزمین کے مارے جانے کے واقعہ کے پیش نظر عدالت نے ایس آئی ٹی کو پوچھ گچھ کے دوران ملزمین کے وکیلوں کو ساتھ رکھنے کو کہا ہے۔عدالت کی ہدایت پر صبح آٹھ بجے سبھی پانچ ملزمین کو جیل سے نکال کر ایس آئی ٹی ٹیم پولیس لائن لے گئی جہاں اس نے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔
ایس آئی ٹی نے بدھ کو چیف جوڈیشیل مجسٹریٹ(سی جے ایم) کی عدالت نے ملزمین کے تین دن کی پولیس ریمانڈ کا مطالبہ کیا تھا۔ ملزمین کے وکیل سنجیو ترویدی کے ذریعہ اس کی مخالفت کرنے پر عدالت نے ملزمین کی شرائط کے ساتھ 12 گھنٹے کی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے ملزمین کے وکیلوں کو ساتھ رکھ کر پوچھ گچھ کرنے کی ہدایت دی تھی۔
ملزمین کے وکیل سنجیو ترویدی نے بتایا کہ بدھ کو سی جی ایم عدالت سے ایس آئی ٹی ٹیم نے بہار تھانہ علاقے میں عصمت دری متأثرہ کو زندہ جلانے کے معاملے میں گرفتار پانچ ملزمین کے ریمانڈ کا مطالبہ کیا تھا جس پر ان کے ذریعہ ایس آئی ٹی کے مطالبے کی مخالفت کرتے ہوئے کورٹ سے ریمانڈ پر نہ دینے کا کی اپیل کی تھی کہ حیدرآباد اور بجنور واقعہ کے بعد ان کو پولیس پر اعتماد نہیں ہے۔
انہوں نے الزام لگایا کہ پولیس ان کے موکلوں کے ساتھ کچھ بھی کرسکتی ہے۔ ساتھ ہی ماب لنچنگ جیسا واقعہ بھی پیش آسکتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ موکلوں کی سیکورٹی ضروری ہے۔