پولیس نے آج بتایا کہ صحافی سورج پانڈے کی لاش ریلوے ٹریک پر صدر کوتوالی علاقے میں شراب مل کے نزدیک ملی ہے۔ اہل خانہ نے قتل کا الزام لگاتے ہوئے خاتون داروغہ سنیتا چورسیا و سپاہی امر سنگھ پر سازش کے تحت قتل کر کے لاش کو ریلوے ٹریک پر پھینکنے کا الزام لگایا ہے۔
پولیس نے متوفی کی والدہ کی تحریر پر دو نامزد ملزمین اور ایک نامعلوم کے خلاف دفعہ 120،302 بی کے تحت مقدمہ درج کر کے جانچ شروع کر دی ہے۔ ماں نے تحریر میں دعوی کیا ہے کہ 12 نومبر کی صبح 9 بجے ان کے بیٹے سورج کو فون کر کے کسی نے بلایا اس کے بعد اس کی کوئی جانکاری نہیں ملی۔ گھر سے نکلنے کے بعد اس کا موبائل بھی سوئچ آف ہوگیا تھا۔