ETV Bharat / city

رامپور: مرکزی وزیر مختارعباس نقوی نے کورونا ٹیکہ لگوایا - رامپور میں مرکزی وزیر مختار عباس نقوی

اترپردیش کے شہر رامپور میں مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے ڈالمیہ اسپتال میں ملکی کورونا ٹیکہ لگوانے کے بعد کہا کہ کچھ لوگوں نے ملکی ویکسین پر سیاسی ریکسین چڑھانے کی کوشش کی تھی لیکن وہ لوگ کامیاب نہیں ہوسکے۔

union minister naqvi took the first dose of corona vaccine
رامپور: مرکزی وزیر مختارعباس نقوی نے کورونا ٹیکہ لگوایا
author img

By

Published : Mar 2, 2021, 6:22 PM IST

وزیر برائے اقلیتی امور کے مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے آج رامپور کے ڈالمیہ اسپتال میں ملک میں تیار کی گئی کورونا ویکسین ’کوویکسین‘ لگوایا، انھوں نے یہ ویکسین عام لوگوں کی طرح اسپتال میں ٹیکہ فیس 250 روپئے ادا کرکے لگوائی۔

رامپور: مرکزی وزیر مختارعباس نقوی نے کورونا ٹیکہ لگوایا

ٹیکہ لگوانے کے بعد انہوں نے ڈاکٹر کے مشورے کے مطابق آدھے گھنٹے تک ویٹنگ روم میں آرام کیا اور اس کے بعد صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیر نے سب سے پہلے ان تمام لوگوں کو کا شکریہ ادا کیا جن کی کوششوں سے یہ ویکسن بھارت میں تیار ہو سکی۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا ملک پہلا ایسا ملک بنا ہے جہاں میک ان انڈیا کے تحت دو ویکسن منظر عام پر آئی ہے، اور دنیا کا سب سے بڑا ویکسنیشن پروگرام بھارت میں جاری ہے۔

مختار عباس نقوی نے اپنی حکومت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ جس عزم کے ساتھ مرکزی حکومت اور ریاست کی یوگی حکومت ملک کے لوگوں کی صحت و سلامتی کے لیے کام کر رہے ہیں، اس کی وجہ سے یہ ویکسنیشن ایک میل کا پتھر ثابت ہوگا۔

اس موقع مرکزی وزیر نقوی نے کسی کا نام لیے بغیر یہ بھی کہا کہ کچھ لوگوں نے دیسی ویکسین پر سیاسی ریکسین چڑھانے کی کوشش کی تھی آج ان کی یہ کوشش بھی اتر گئی ہے۔

اس دوران مرکزی وزیر مختار عباس نقوی کے علاوہ ضلع کے اعلیٰ افسران اور بڑی تعداد میں بی بے پی کارکنان بھی موجود رہے۔

واضح رہے کہ نجی اسپتال کووڈ 19 ویکسین کی فی خوراک کے لیے 250 روپے فیس وصول کرسکیں گے، آج سے شروع ہونے والا ویکسینیشن کا دوسرا مرحلہ چھ ہفتوں تک جاری رہے گا۔

ٹیکے لگانے کے خواہشمند افراد کو کوئن پورٹل پر رجسٹریشن کروانا ہوگا، اس پورٹل پر اہل مستفید افراد اپنی پسند کا مرکز منتخب کرسکتے ہیں اور فراہم کردہ دستاویز کی بنیاد پر اپائنمنٹ لے سکتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.