انہوں نے بتایا کہ ڈلماؤ کوتوالی علاقے کے آفتاب نگر کے تیج بہادر کا 19 سالہ بیٹا وویک اپنے 20 سالہ چچیرے بھائی انکج کے ساتھ کانہا گاؤں کے چوراہے پر ریڑھی لگاکر سامان فروخت کرتا تھا۔
پیر کی رات تقریباً نو بجے دونوں ہی نوجوان کانہا گاؤں سے واپس ٹھیلا اور سائیکل لیکر واپس آرہے تھے۔ اسی وقت اچانک ایک تیز رفتار گاڑی نے انہیں ٹکر مار دی جس سے دونوں کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔
حادثہ کے بعد ڈرائیور فرار ہوگیا۔ پولیس اسے تلاش کررہی ہے۔