ETV Bharat / city

لکھنؤ: کولڈ اسٹوریج میں دھماکہ، دو مزدور ہلاک

کولڈ اسٹوریج میں امونیم گیس کی پائپ لائن میں لیکیج ہونے کے سبب دھماکہ ہوا۔

labour
labour
author img

By

Published : Mar 7, 2021, 9:30 AM IST

اتر پردیش کے دارالحکومت لکھنؤ کے اینٹوجہ علاقے میں واقع بندیشوری کولڈ اسٹوریج میں ہفتے کی رات دھماکے سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔ اس دوران کولڈ اسٹوریج میں مزدور کام کر رہے تھے۔ امونیم گیس کی پائپ میں لیکیج کی وجہ سے ہوئے دھماکے نے کولڈ اسٹوریج کے اوپری حصے کو اڑا دیا، جس سے دو مزدور ہلاک اور چار شدید زخمی ہوگئے ہیں۔

سلنڈر پھٹنے کی وجہ سے اسٹوریج میں دھماکہ

اینٹوجہ پولیس اسٹیشن کے علاقے مال بسہری روڈ پر گوراہی گاؤں کے قریب بندیشوری کولڈ اسٹوریج میں امونیم گیس کی پائپ لائن میں لیکیج ہونے کے سبب رات 9 بجے گیس سلنڈر پھٹا۔ سلنڈر پھٹنے سے اسٹور کے احاطے میں ہلچل مچ گئی۔ اسٹوریج میں کام کرنے والے مزدور اندر ہی پھنس گئے۔ کافی محنت کے بعد مزدوروں کو باہر نکالا گیا۔

امونیا لیکیج کی زد میں آنے والے مزدوروں کی آنکھوں میں جلن، کھجلی اور سانس لینے میں دشواری ہوئی، تمام مزدوروں کو رام ساگر سوشایا جوائنٹ اسپتال پہنچایا گیا، جہاں سیتاپور بانشندہ دھرمیندر (28) اور مسری لال (30) کو ڈاکٹروں نے مردہ قرار دیا جبکہ دوسرے مزدور پرمانند اور ونود کو کے جی ایم یو ریفر کر دیا گیا۔

ایم ایل اے اویناش تریویدی نے کہا کہ حادثہ انتہائی افسوسناک ہے۔ متاثرہ خاندانوں کو حکومت کی طرف سے ہر ممکن مدد فراہم کی جائے گی۔ زخمیوں کا علاج کیا جارہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.