ETV Bharat / city

سلطانپور: دو انعامی بدمعاش گرفتار

author img

By

Published : Jul 1, 2020, 7:52 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع سلطان پور میں پولیس نے بدھ کے روز 25۔25 ہزار روپئے کے دو انعامی بدمعاشوں کو گرفتار کیا ہے۔

دو انعامی بدمعاش گرفتار
دو انعامی بدمعاش گرفتار

پولیس ترجمان نے بتایا کہ ایس پی سلطانپور کی جانب سے چلائے جا رہے انعامی اور مطلوب مجرموں کی گرفتاری مہم میں پولیس نے 25۔25 ہزار روپئے کے دوانعامی بدمعاشوں کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ دیہات کوتوالی علاقے میں جڑاٹی گاؤں باشندہ انعامی بدمعاش پپو عرف علیم قصائی کو بابو گنج کے بھروکوا سے گرفتار کیا گیا ہے۔ ایس پی نے گذشتہ 29 جون کو اس کی گرفتاری پر 25 ہزار روپئے کے انعام کا اعلان کیا تھا۔

علیم پر سلطان پور اور پرتاپ گڑھ کے مختلف تھانوں میں کئی مقدمے درج ہیں۔ ترجمان نے بتایا کہ اس کے علاوہ پولیس نے دلشاد عرف نکے کو بابو گنج کے بھروکوا سے گرفتار کیا ہے۔ اس پر بھی پولیس نے 29 جون کو 25 ہزار روپئے کے انعام کا اعلان کیا تھا۔ اس پر سلطان پور کے کوتوالی دیہات میں کئی مقدمے درج ہیں۔ دونوں کو جیل بھیج دیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.