ریاست اترپردیش کے ضلع مہوبہ کے شری نگر علاقے میں جمعہ کو لڑکا ۔ لڑکی کی لاشیں درخت کی شاخ پر پھانسی کے پھندے سے لٹکی ہوئی ملی ہیں جس سے علاقے میں افراتفری مچ گئی ہے۔
ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس جٹا شنکر راؤ نے بتایا کہ صبح بلرہی گاؤں کے باہر کھیت میں درخت سے پھانسی کے پھندے سے لٹکی ہوئی دو لاشیں دیکھ کر مقامی افراد نے پولیس کو اطلاع دی۔ اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچی پولیس نے دونوں لاشیں اتروا کر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔
دونوں کی شناخت اٹاوہ گاؤں کے باشندہ ویر سنگھ یادو اور منیشا یادو کے طور پر ہوئی ہے۔
مسٹر راؤ کے مطابق موت کی وجوہات کا پتہ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی چل سکے گا۔
پولیس معاملے کی تفتیش کررہی ہے لیکن مقامی افراد نے دونوں کے درمیان عشق و عاشقی کے شبہ کا اظہار کیا ہے۔