اس تقریب میں شہر کے تمام شعبہ حیات سے وابستہ افراد نے شرکت کی اور غیاث الدین قدوائی کو خراج عقیدت پیش کیا۔
بارہ بنکی کے مغل دربار حال میں ہوئی از تعزیتی تقریب میں مقررین نے غیاث الدین قدوائی کی شخصیت، ان کی سماجی، ادبی اور قانونی خدمات پر روشنی ڈالی۔ قارین نے غیاث الدین قدوائی کے انتقال کو تمام شعبوں کے لئے ایک بڑا نقصان قرار دیا۔
تعزیتی تقریب میں متعدد قارین غیاث الدین قدوائی کو یاد کر کے اتنے جزباتی ہو گئے کہ ان کے آنسو تک آ گئے۔ تعزیتی جلسہ کے دوران متعدد اعلان بھی کئے گئے۔ جلسے میں ساجھی وراثت کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ اس دفعہ ان کا سالانہ مشاعرہ غیاث الدین قدوائی کی بایاد ہوگا۔ وہیں یہ بھی اعلان ہوا کہ غیاث الدین قدوائی کی یاد میں ایک میگزین بھی نکالی جائے گی۔