اکھلیش یادو نے جمعرات کو یہاں جاری بیان میں کہا کہ نظم و نسق کو یہ نیا رنگ ڈھنگ خواین کو مایوسی میں خودکشی کرنے کو مجبور کر رہا ہے۔ پسماندہ طبقات، دلت اور خواتین عدم تحفظ کے احساس میں گھروں سے نکلنے پر خائف ہیں۔ بی جے پی اقتدار میں خاتون ہونا سب سے بڑا جرم ہوگیا ہے۔
ایس پی سربراہ نے کہا کہ دلت سماج کی بیٹیوں پر مظالم رکنے کا نام نہیں لے رہے ہیں۔ اجودھیا کے گرام نارا میں اقتدار کے حمایت یافتہ دبنگوں کے ذریعہ دلت لڑکی کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کا واقعہ کافی تکلیف دہ ہے۔اس بیٹی کو کب انصاف ملے گا متاثرہ کنبے حکومت سے یہ سوال کررہا ہے۔
سابق وزیر اعلی الزام لگایا کہ بی جے پی کے لیڈر بذات خود متعدد مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔ بی جے پی حکومت ان کو بچانے میں ہی ساری طاقت صرف کررہی ہے۔ عوام کی جان و مال کے تحفظ کی اسے کوئی فکر نہیں ہے ۔
انہوں نے نمایاں کامیابی حاصل کرنے والی طالبات کا نظر انداز کرنے کا نقطہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ برسر اقتدار پارٹی اپنے تمام انتخابی وعدے بھول گئی ہے وہ نہ تو لیپ ٹاپ تقسیم کررہی ہے اور نہ ہی تعلیمی اداروں میں وائی فائی کی سہولیت میسر ہے لیکن سرکار میں نہ ہونے کے باجود ایس پی نمایاں کامیابی حاصل کرنے والی طلبہ وہ طالبات کو مسلسل اعزاز سے نواز رہی ہے۔
اس موقع پر ایس پی سربراہ نے جماعت 12 میں 99.75 فیصدی نمبرات حاصل کرنے والی طالب علم سمت کمار ترپاٹھی کو پارٹی دفتر اعزاز و لیپ ٹاپ سے نوازہ گیا۔