ETV Bharat / city

رمضان المبارک کے چاند کی تصدیق نہیں، پہلا روزہ 14 اپریل کو ہوگا

author img

By

Published : Apr 12, 2021, 9:38 PM IST

ادارہ شرعیہ فرنگی محل سے مرکزی رویت ہلال کمیٹی اور شیعہ چاند کمیٹی کی جانب سے 29 شعبان المعظم بتاریخ 12 اپریل کو رمضان المبارک کے چاند کی شرعی تصدیق نہ ہونے کا اعلان کیا گیا، اس لیے اب 14 اپریل کو رمضان المبارک کی پہلی تاریخ ہوگی اور الوداع جمعہ 8 مئی کو ہوگا۔

today month of ramadan has not been confirmed
رمضان المبارک کے چاند کی تصدیق نہیں

ادارہ شرعیہ فرنگی محل سے مرکزی رویت ہلال کمیٹی فرنگی محل کے صدر و قاضی شہر لکھنؤ مفتی ابوالعرفان میاں فرنگی محلی کی طرف سے اعلان کیا گیا کہ آج 29 شعبان المعظم بتاریخ 12 اپریل کو رمضان المبارک کے چاند کی شرعی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔

عیدگاہ کے امام مولانا خالد رشید فرنگی

عیدگاہ کے امام مولانا خالد رشید فرنگی نے بھی اعلان کیا ہے کہ 14 اپریل کو رمضان المبارک کی پہلی تاریخ ہوگی اور الوداع جمعہ 8 مئی کو ہوگا۔

شیعہ چاند کمیٹی کے صدر مولانا سید سیف عباس نقوی نے اطلاع دی ہے کہ 29 شعبان المعظم کو رمضان المبارک کے چاند کی تصدیق نہیں ہوئی ہے لہٰذا 13 اپریل 2021 کو 30 شعبان المعظم ہوگی اور 14/ اپریل 2021 کو رمضان المبارک کی پہلی تاریخ ہوگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.