پولیس ذرائع کے مطابق پیر کو چپکی گرام پنچایت میں کنہیا ڈاڈ کے باشندے رام بدن کے دو بیٹے آٹھ سالہ امن بیار اور چھ سالہ امریش بیار اپنے سات سالہ چچیرے بھائی سونو بیار کے ساتھ گھر سے مہوا چننے کے لئے نکلے تھے۔
دیر شام تک جب وہ گھر نہیں پہنچے تو اہل خانہ نے ان کی تلاش شروع کی۔
تلاش کرتے وقت تینوں بچوں کے کپڑے شکتی ڈاڈ میں ایک تالاب کے نزدیک پڑے ہوئے ملے۔
اہل خانہ نے اس کی اطلاع ببھنی پولیس کو دی اور پولیس نے مقامی افراد کی مدد سے تینوں بچوں کی لاشیں تالاب سے باہر نکالیں۔
پولیس کے مطابق لاشوں کو پوسٹ مارٹم اور دیگی طبی و قانونی لوازمات کے بعد آخری رسومات کے لیے اہل خانہ کے سپرد کی جائیں گے۔