ETV Bharat / city

سنی سنٹرل وقف بورڈ ریویو پیٹیشن داخل نہیں کرے گا

author img

By

Published : Nov 26, 2019, 4:18 PM IST

لکھنؤ میں سنی سینٹرل وقف بورڈ کی آج میٹنگ منعقد کی گئی، جس میں اس بات کا فیصلہ ہونا تھا کہ ایودھیا میں پانچ ایکڑ زمین لینا ہے یا نہیں۔

سنی سنٹرل وقف بورڈ ریویو پیٹیشن داخل نہیں کرے گا
سنی سنٹرل وقف بورڈ ریویو پیٹیشن داخل نہیں کرے گا

ساتھ ہی ریویو پٹیشن میں وقف بورڈ کا موقف کیا ہوگا؟ حالانکہ 9 نومبر کو ہی فیصلے کے دن وقف بورڈ کے چیئرمین ظفر احمد فاروقی نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم اپنے پرانے موقف پر قائم ہیں کیونکہ ہم نے پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ فیصلہ کچھ بھی آئے ہمیں وہ قابل قبول ہوگا۔

آج کی میٹنگ میں بورڈ کے سات ممبران شامل ہوئے جب کہ ایڈووکیٹ عمران معبود خاں نے اس میٹنگ میں شرکت نہیں کی۔

بورڈ کی میٹنگ میں اس بات پر فیصلہ ہوا کہ بورڈ کسی بھی حال میں ریویو پٹیشن داخل نہیں کرے گا۔ اس کے حق میں چھہ لوگوں نے ووٹنگ کی جب کہ اس کے خلاف صرف ایڈوکیٹ عبدالرزاق خاں نے ووٹنگ کی۔

ایڈووکیٹ عبدالرزاق نے صحافیوں سے بات چیت کے دوران کہا کہ میرا ماننا تھا کہ ہمیں ریویو پٹیشن داخل کرنا چاہیے۔

اسی بات کو میں نے بورڈ میں رکھا، لیکن فیصلہ 6۔1 سے ریویو پٹیشن داخل نہ کرنے کے حق میں رہا۔

بورڈ کے چیئرمین ظفر احمد فاروقی نے کہا کہ فی الحال موجودہ وقت میں وقف بورڈ میں بابری مسجد پہلے کی طرح درج ہے، ابھی اسے ہٹایا نہیں گیا۔اس پر آگے بات چیت کی جائے گی اور اس کے بعد ہی کوئی فیصلہ لیا جائے گا۔

جہاں تک پانچ ایکڑ زمین لینے کا مسئلہ ہے تو آج کوئی فیصلہ نہیں ہوسکا۔ اس کے بعد حکومت ہمیں وہ زمین بورڈ کو دینے کو کہے گی، اس کے بعد ہی فیصلہ کیا جائیگا۔

انہوں نے اس کی ایک وجہ یہ بھی بتایا کہ ابھی بورڈ کے سبھی ممبران نے سپریم کورٹ کا پورا فیصلہ نہیں پڑھا ہے۔ لہذا انہیں تھوڑے وقت کی ضرورت ہے۔ اس کے بعد بورڈ کی میٹنگ میں زمین لینے پر فیصلہ لیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.