لکھنو: اترپردیش کے دارالحکومت لکھنو میں واقع یوپی پریس کلب Press Club Lucknow میں تنظیم المکاتب کے سیکریٹری سید شفیع حیدر زیدی Syed Shafi Hydar Zaidi نے ایک پریس کانفرنس کرکے سہ روزہ پروگرام کا اعلان کیا، جس میں بین المذاہب Interfaith Program in Lucknow رواداری، عدم تشدد و مذہبی ہم آہنگی اور گنگا جمنی تہذیب کو برقرار رکھے کے لیے علماء و دانشوران تبادلہ خیال کریں گے۔
واضح رہے کہ تنظیم المکاتب لکھنؤ ملک کا ایک ایسا ادارہ ہے جو ملک کی 18 ریاستوں کے دیہاتوں اور شہروں میں 5 دہائیوں سے زائد عرصے سے قرآن کریم اور حضرتﷺ کے پیغام ’’ایک خدا کی عبادت اور تمام مخلوقات کی خدمت‘‘ کو پہنچا رہا ہے۔ تاکہ ایک انسان دوسرے انسان کو دکھ اور تکلیف دینے کے بجائے ایک دوسرے کا سہارا بن جائے۔ حیدر زیدی نے مزید کہا کہ چونکہ اس وقت بہت تیزی سے سماج میں دشمن عناصر قرآن مجید اور حضرت محمدﷺ کے پیغام کی غلط تشریح کر کے غلط فہمیاں پھیلا رہا ہے اور یہ ثابت کرنے کی ناکام کوشش کر رہا ہے کہ تمام مشکلات اور پریشانیوں کی وجہ قرآن کریم اور حضرت محمدﷺ کی تعلیمات ہیں۔ ایسا کرکے لوگوں کو بہت تیزی سے گمراہ کیا جارہا ہے، یہی بنیادی وجہ ہے کہ ہمارے ادارہ تنظیم المکاتب نے 10، 11 اور 12 دسمبر کو اپنے یہاں (گولہ گنج لکھنو) میں تین روزہ کانفرنس کا انعقاد کیا ہے جس میں مختلف مذاہب کے مذہبی رہنما اور دانشوران شرکت کریں گے۔ جس کا عنوان "ایک خدا کی عبادت اور انسانیت کی خدمت، قرآن اور پیغام محمدی" رکھا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:
لوگوں کی غلط فہمیوں Misunderstandings in People about Islam اور پروپیگنڈے کو دور کرنے کے لئے یہ کانفرنس منعقد کی جا رہی ہے۔ تاکہ غلط فہمیاں دور ہوں اور ہمارے پیارے ملک کی گنگا جمنی تہذیب اور بھائی چارہ مضبوط اور برقرار رہے۔