ETV Bharat / city

The Prekarma Route Will be Rebuilt: 'پانچ ہزارکروڑسے پریکرما روٹ کوازسرنوبنایا جائے گا'

نتن گڈکری نے کہا کہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی آف انڈیا (این ایچ اے آئی)National Highway Authority of India جلد ہی برج چوراسی کوس پرکرما کے 361.5 کلومیٹر طویل راستے کو قومی شاہراہ قراردے گی اور پرکرما مارگ کوپانچ ہزارکروڑ خرچ کر کے آراستہ وپیراستہ کیا جائے گا۔

پانچ ہزارکروڑسے پریکرما روٹ کوازسرنوبنایا جائے گا: گڈکری

author img

By

Published : Feb 25, 2022, 10:12 PM IST

مرکزی سڑک ٹرانسپورٹ کے وزیر نتن گڈکری نےآج کہا کہ برج چوراسی کوس پریکرما مارگ Bridge 84 Kos Prikarma Marg کو جلد ہی قومی شاہراہ قرار دیا جائے گا اور 361.5 کلومیٹر طویل راستے کو 5000 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری سے از سر نو بنایا جائے گا۔

گڈکری نے کہا کہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی آف انڈیا (این ایچ اے آئی) جلد ہی برج چوراسی کوس پرکرما کے 361.5 کلومیٹر طویل راستے کو قومی شاہراہ قرار دے گی اور پرکرما مارگ کوپانچ ہزار کروڑ خرچ کر کے آراستہ و پیراستہ کیا جائے گا۔

اتر پردیش برج تیرتھ وکاس پریشد اور نیشنل ہائی وے اتھارٹی آف انڈیا نے اس کی ترقی کے لیے وسیع پیمانے پر روڈ نقشہ تیار کیا ہے۔ اس سے قبل برج چوراسی کوس پرکرما کا سروے کیا گیا تھا اور پرکرما مارگ کو بہتر بنانے کے لیے مشورے لیے گئے تھے۔

متھرا کی ایم پی ہیما مالنی نے نہ صرف برج چوراسی کوس پرکرما کو مسافروں کے لیے بہتر بنانے کے بارے میں سوچا بلکہ اسے بہتر بنانے کے لیے مرکزی روڈ ٹرانسپورٹ نتن گڈکری سے کئی بار درخواست بھی کی۔ ا

تر پردیش اسمبلی انتخابات کے اعلان سے کچھ دیر پہلے گڈکری نے برج چوراسی کوس پرکرما مارگ کو قومی شاہراہ قرار دیا تھا۔انہوں نے کہا کہ انتخابات کی وجہ سے اسے نیشنل ہائی وے کا نام اور نمبر نہیں دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگرچہ اتر پردیش وراج تیرتھ وکاس پریشد اور نیشنل ہائی وے اتھارٹی آف انڈیا نے اس پراجیکٹ کے تحت کیا کام کئے جائیں گے اس کا ایک سرسری اندازہ تیار کر لیا ہے، لیکن ڈی پی آر کی منظوری کے بعد ہی کاموں کی اصل نوعیت میں بہتری آئے گی۔

کونسل کے وائس چیئرمین نے کہا کہ تیرتھ یاتریوں کے پری کرماکے لیے اس طرح کا فٹ پاتھ سائیڈ پر بنایا جائے گا، تاکہ تیرتھ یاتریوں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ بڑے پیمانے پر شجرکاری بھی کی جائے گی۔ رات میں پری کرما کرنے کے لیے جہاں روشنی کا انتظام کیا جائے گا، وہیں مشہور تیرتھ استھلوں کی تفصیلات والے سائن بورڈز بھی لگائے جائیں گے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.