ریاست اترپردیش کے ضلع بارہ بنکی میں اغواء ہوئے سات برس کے بچے کو پولیس نے صرف 6 گھنٹوں میں صحیح سلامت برآمد کرکے اس کے والدین کے حوالے کیا، حلانکہ کی بچے کو اغواء کرنے والے پولیس کے ہاتھ نہیں لگے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق لوط باغ محلے میں شادی کے دن نکاح کے بعد تقریبا 12 بجے محمد سلام کا سات برس کا بچہ محمد وارث اچانک لاپتہ ہوگیا جس کی وجہ سے گھروالے اور رشتہ دار گھنٹوں وارث کی تلاش کرتے رہے لیکن کوئی سراغ نہیں مل سکا، اس کے بعد گھر والوں نے پولیس کو اطلاع دی۔
بچے کو اغواء کرنے والوں نے محمد سلام کے موبائل پر فون کر کے پیسے کا مطالبہ کرنے لگے جس کے بعد پولیس نے موبائل کی لوکیشن کی تحقیقات شروع کی تو زیدپور روڈ پر جرہرہ گاؤں کے ایک ہوٹل سے محمد وارث کو صحیح سلامت برآمد کیا گیا اور پولیس وارث کو اغواء کرنے والوں کی تلاش میں لگی ہوئی ہے۔