ETV Bharat / city

نجی نیوز چینل کے اینکر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ - الامام ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر محمد عمران صدیقی

حضرت خواجہ معین الدین چشتی اجمیری رحمۃ اللہ علیہ کے لیے نازیبا کلمات استعمال کرنے پر ایک نجی نیوز چینل کے اینکر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا جا رہا ہے کیونکہ اس بیان سے سبھی مذاہب کے لوگوں میں غم و غصہ ہے۔

President of Imam Welfare Association Muhammad Imran Siddiqui
الامام ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر محمد عمران صدیقی
author img

By

Published : Jun 17, 2020, 10:55 PM IST

ریاست اترپردیش کے دارالحکومت لکھنؤ میں الامام ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر محمد عمران صدیقی نے کہا کہ 'نجی نیوز چینل کے اینکر نے جس طرح سے خواجہ معین الدین چشتی اجمیری رحمۃ اللہ علیہ کے لیے نازیبا کلمات استعمال کیے ہیں، ہم سب کو اس سے دلی تکلیف ہوئی ہے اور یہ کلمات ناقابل برداشت ہیں۔'

الامام ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر محمد عمران صدیقی

انہوں نے کہا کہ 'ایسے لوگوں کے خلاف سخت کارروائی ہونی چاہیے تاکہ مستقبل میں کوئی بھی کسی بزرگ شخصیات پر ایسے کلمات کا استعمال کرنے کی جسارت نہ کر سکے۔'

عمران صدیقی نے بتایا کہ 'خواجہ اجمیری رحمۃ اللہ علیہ کے آستانے میں سماج کے سبھی لوگ عقیدت رکھتے ہیں اور وہاں حاضری دیتے ہیں۔ وزیراعظم کی طرف سے بھی عرس کے دوران وہاں پر چادر پیش کی جاتی ہے۔'

خواجہ غریب نواز کے دربار سے ملک میں امن و امان اور ترقی کے لیے دعائیں کی جاتی ہیں لہذا اس طرح کے کلمات استعمال کرنا کسی بھی قیمت پر قابل قبول نہیں ہے۔ ہم اس اینکر کے خلاف پولیس میں تحریر دینے جا رہے ہیں تاکہ سماج میں نفرت پھیلانے والوں کو سزا مل سکے۔

ایسے لوگ سماج میں گنگا جمنی تہذیب کو توڑنے کا کام کرتے ہیں، اس کے خلاف ملک سے غداری کا مقدمہ درج ہونا چاہیے۔

قابل ذکر ہے کہ لکھنؤ میں بھی اینکر کے خلاف قیصر باغ پولیس تھانہ میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے اور الامام ویلفیئر ایسوسی ایشن نے بھی تحریر دی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.