ETV Bharat / city

ایڈیٹرز گلڈ نے یوگی حکومت کی مذمت کی

ایڈیٹرز گلڈ آف انڈیا نے ایک بیان میں اترپردیش میں یوگی حکومت کے اُس طریقۂ کار کی سخت مذمت کی ہے جس میں ان کے زیرِقیادت اترپردیش کے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے میڈیا کے نمائندوں کو ہاتھرس میں رونما ہونے والے وحشیانہ گینگ ریپ اور قتل کے معاملے سے متعلق رپورٹنگ کرنے سے روک دیا۔

yogi
yogi
author img

By

Published : Oct 5, 2020, 1:39 AM IST

ایڈیٹر گلڈ نے اپنے بیان میں کہا کہ ہاتھرس کے واقعے کی رپورٹنگ کرنے والے صحافیوں کے ٹیلیفونز کو ٹیپ کرنے کا عمل بھی یکساں طور پر قابلِ مذمت ہے۔

ایڈیٹر گلڈ کا بیان
ایڈیٹر گلڈ کا بیان

میڈیا کو جائے واقعہ پر جانے کی اجازت نہ دینا اور صحافیوں کی فون گفتگو کو ٹیپ کرنا میڈیا کے کام کو مجروح کرنے اور رخنہ اندازی کرنا ہے۔

گلڈ کا مطالبہ ہے کہ حکومت ہاتھرس میں ایسے حالات پیدا کرے جو رپورٹنگ کرنے میں صحافیوں کے لیے کسی طرح کی کوئی رکاوٹ نہ بنے۔

ہاتھرس، اترپردیش
ہاتھرس، اترپردیش

ہاتھرس میں مداخلت کا معاملہ، سب سے بدترین معاملہ ہے لیکن گلڈ نے اس تشویش کے ساتھ یہ بھی نوٹ کیا ہے کہ حالیہ مہینوں میں میڈیا کے خلاف اس طرح کے حملے ایک بڑھتے ہوئے رجحان کا حصہ بن رہے ہیں جس میں چند دیگر ریاستی حکومتیں بھی صحافیوں کو اس طرح سے ہراساں کرنے میں ملوث رہی ہیں۔

تنظیم ان واقعات کی مذمت کرتی ہے اور صحیح کارروائی کا مطالبہ کرتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.