ریاست اتر پردیش کے ضلع بارہ بنکی میں امیزن ڈلیوری پیکیٹ میں 'بم' کے شبہے سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔
کافی محنت و مشقت کے بعد 'بم' اسکوائیڈ ٹیم نے پارسل پیکیٹ کو ڈسپوز کیا۔
معاملہ شہر کوتوالی حلقے کے شیوا جی پورم کا ہے۔ یہاں واقع آن لائن شاپنگ سائیٹ امیزان کے دفتر سے ایک ڈیلوری بوائے شہر میں موبائل کی ڈیلوری دینے گیا تھا۔
ابھی وہ اس پتہ پر پہنچا ہی تھا کہ اس پیکیٹ سے الارم کے ساتھ ون، ٹو، تھری کی آواز آنے لگی۔ ڈیلیوری بوائے پارسل پیکیٹ واپس دفتر لے آیا اور اپنے اہلکاروں کو اطلاع کی۔
فورا پولیس کو اطلاع دی گئی، پولیس نے فوج کو اطلاع دی، اس کے بعد 'بم اسکوائیڈ' نے اس پیکیٹ کو ڈسپوز کیا۔
مزید پڑھیں:
مظاہرین پرپولیس کی کاروائی یک طرفہ: رہائی منچ
پیکیٹ سے نکالے گئے موبائل کو تحقیقات کے لئے بھیجا گیا۔ پولیس نے پورے معاملے کی اطلاع اپنے اعلیٰ افسران کو دینے کے ساتھ امیزان کمپنی کو بھی ہدایت دی ہے کہ پارسل بھیجنے والے کی تحقیقات کرا ئیں۔