ریاست اتر پردیش کی دارالحکومت لکھنؤ اور بارہ بنکی کے درمیان واقع سفیدآباد ریلوے اسٹیشن کے قریب ایک کیری بیگ میں بم نما چھ اشیاء ملنے سے افراتفری مچ گئی۔ گاؤں والوں کی اطلاع پر پہنچی پولیس، بم اسکواڈ، اے ٹی ایس نے اسے قبضے میں لے کر جانچ کے لئے بھیج دیا ہے Bomb found near Safedabad railway station۔
مزید پڑھیں:
فی الحال پولیس نے ان تمام چیزوں کو اپنے قبضے میں لے کر فورینسک جانچ کے لئے بھیج دیا ہے۔ جانچ کے بعد ہی یہ واضح ہوگا کہ مشتبہ چیزیں کیا تھیں اور اس کو یہاں رکھنے کے پیچھے کا کیا مقصد تھا۔ فی الحال موقع پر امن و امان قائم ہے۔ پولیس پورے معاملے کی تحقیقات میں لگی ہوئی ہے، پولیس نے جلد ہی معاملہ کے خلاصے کا دعویٰ کیا ہے۔