اس موقع پر کچھ اسکولوں میں بچوں نے اپنے اساتزہ کو تحائف دیے تو کئی اسکولوں میں ثقافتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔
ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر کے ابوالکلام اردو ہائی اسکول یادگیر میں یوم اساتذہ کا شاندار انعقاد کیا گیا۔ اس اسکول میں منعقد پروگرام کی صدارت سینیئر استاد شکیل احمد نے کی۔
اسی سلسلے میں مئو کے مختلف تعلیمی اداروں میں ثقافتی پروگرامز کا انعقاد کیا گیا۔ اس دوران بچوں نے اساتذہ کو تحائف دے کر ان کے تئیں اپنی محبت و عقیدت کے نذرانے پیش کیے اور تعزیم کا اظہار کیا۔ اس دوران طلبا و طالبات کو ڈاکٹر سروپلی رادھا کرشنن کی حیات و خدمات سے روشناس کرایا گیا۔
خیال رہے کہ 1954 میں بھارت کا اعلی ترین شہری اعزاز ’بھارت رتن‘ سے نوازا گیا۔ 13مئی 1962 تا 13مئی 1967 تک بھارت کے دوسرے صدر جمہوریہ ہند رہے۔
ڈاکٹر سروپلی رادھا کرشنن کے یوم پیدائش 5 ستمبرکو ملک بھر میں یوم اساتذہ کے طور پر منایاجاتا ہے۔ بنیادی طور پر ڈاکٹر رادھا کرشن استاد تھے۔ اسی حیثیت سے ان کے یوم پیدائشی 5 ستمبر کو یوم اساتذہ کے طور پر منا کر انہیں نذرانئہ عقیدت پیش کیا جاتا ہے۔
عالمی یوم اساتذہ دنیا کے کئی ممالک میں 'اساتذہ کا عالمی دن' یا 'ورلڈ ٹیچرزڈے' ہر برس 5 اکتوبر کو منایا جاتا ہے۔ یوم اساتذہ منانے کا مقصد معاشرے میں اساتذہ کے اہم کردار کو اجاگرکرنا ہے۔ اس دن کی مناسبت سے دنیا بھرمیں کئی سیمینارز، کانفرنسیں اورتقریبات کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ 2009ء میں عالمی یوم اساتذہ کے حوالے سے یہ ہدف مقرر کیا گیا ہے کہ 2015ء تک دنیابھر میں تعلیم کو عام کیا جائے گااور بلند معیار تعلیم کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔
اس عظیم مقصد کے حصول کے لیے ضروری ہے کہ معاشرے میں پیشہ ور اساتذہ کو ان کا جائز مقام ملے اورانہیں دورجدید میں نظام تعلیم میں ہونے والی تبدیلیوں سے وقتًا فوقتًا باخبر کیا جائے۔