ETV Bharat / city

اعظم خان کی اہلیہ رامپور سے سماجوادی پارٹی کی امیدوار

author img

By

Published : Sep 30, 2019, 3:07 PM IST

Updated : Oct 2, 2019, 2:29 PM IST

سماج وادی قیادت نے کوئی خطرہ مول نہ لیتے ہوئے اعظم کی اہلیہ ڈاکٹر تنظیم فاطمہ کو رامپور سے انتخابی میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا ہے، جو راجیہ سبھا کی رکن ہیں ان کا میعاد کار 2020 تک ہے۔ اگر وہ اسمبلی الیکشن میں کامیاب ہوجاتی ہیں تو انہیں راجیہ سبھا کی سیٹ خالی کرنی پڑے گی جو طے ہے کہ بی جے پی کے قبضے میں چلی جائے گی۔

اعظم خان کی اہلیہ بھی ضمنی انتخابات کے لیے تیار

اترپردیش میں گیارہ سیٹوں پر ہونے والے ضمنی انتخاب میں رامپور سیٹ سماج وادی پارٹی کے لئے کتنی اہم ہے اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ پارٹی نے ایک بار پھر یہاں سے نو بار ایم ایل اے رہے اعظم خان کے کنبے پر ہی اعتماد کیا ہے۔

اعظم خان لوک سبھا سیٹ میں رامپور سیٹ سے جیتے تھے اور انہوں نے بی جے پی کی جیا پردہ کو ہرایا تھا۔ لوک سبھا میں ان کے منتخب ہونے کے بعد رامپور اسمبلی سیٹ خالی ہوئی ہے۔ لیکن اعظم خان پر ادھر لگاتار مقدمے درج کئے جارہے ہیں۔ اور ان پر زمین چوری سے بکری چوری اور بجلی چوری سمیت 70 مقدمے درج ہیں۔ ان کا پورا کنبہ اس وقت مقدمے کے ڈر سے گھر میں موجود نہیں ہے۔

رامپور سے ایس پی امیدوار کون ہوگا اس ضمن میں طرح طرح کے قیاس لگائے جارہے تھے۔ بہوجن سماج پارٹی بی ایس پی اور کانگریس نے یہاں سے مسلم امیدوار میدان میں اتارے ہیں، اس لئے مانا جارہا ہے کہ ایس پی کسی ہندو کو امیدوار بنا سکتی ہے تاکہ مسلم ووٹ کی تقسیم کا فائدہ مل سکے۔رامپور میں اعظم خان کے حامی بھی کسی ہندو کو امیدوار بنانے کے حق میں تھے۔

سماجوادی پارٹی ایس پی کے امیدوار پر پارٹی کے اندر اور باہر بھی سب کی نگاہیں تھیں۔اس سیٹ کے لئے ایس پی سربراہ اکھلیش یادو کی بیوی اور قنوج کی سابق رکن پارلیمان ڈمپل یادو اور انکے چچیرے بھائی اور بدایوں کے سابق رکن پارلیمان دھرمیندر یادو کے نام بھی شامل تھے-

سماج وادی کی اعلی قیادت پہلے سے ہی اعظم ہی کے کنبے سے کسی کو امیدوار بنائے جانے کے حق میں تھی۔اس بنیاد پر کہ مقدموں میں پھنسے اعظم خان کے اس مسلم اکثریتی علاقے میں ان کے کنبے کے کسی رکن کو امیدوار بنائے جانے پر ووٹروں کی ہمدردی اسے حاصل ہوگی۔

سماج وادی پارٹی کسی بھی حالت میں رامپور سیٹ کھونا نہیں چاہتی ہے اس لئے اس نے اعظم کے پریوار پر ہی ایک بار پھر داؤ کھیلا ہے۔

Intro:ریاست اترپردیش کے شہر رامپور سے سماجوادی پارٹی کی امیدوار ڈاکٹر تزئین فاطمہ ضمنی انتخابات کا پرچہ نامزدگی داخل کرنے کے لئے اپنی رہائش گاہ سے روانہ ہوئیں۔

Body:رکن پارلیمان آعظم خاں کی اہیلہ تزئین فاطمہ سماجوادی پارٹی کی جانب سے امیدوار ہیں۔ ابھی ابھی ہوئیں اپنی رہائش گاہ سے روانہ، ان کے ہمراہ شوہر رکن پارلیمان آعظم خاں کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ اپنے رہنماء آعظم خاں کو دیکھ پارٹی کارکنان کافی پرجوش نظر آئے اور تزئین فاطمہ زندہ باد، آعظم خان زندہ باد کے نعرے لگائے۔
پرچہ نامزدگی داخل کرنے کی اج آخری تاریخ۔

Conclusion:ای ٹی وی بھارت کے لئے رامپور سے ابوالکلام خان کی رپورٹ
Last Updated : Oct 2, 2019, 2:29 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.