ETV Bharat / city

غیرملکی تبلیغی جماعت کے کارکنان جیل بھیجے گئے - bahraich police

ریاست اترپردیش کے ضلع بہرائچ میں سخت سیکیورٹی کے درمیان غیرملکی تبلیغی جماعت کے لوگوں کو جیل بھیجا گیا-

غیرملکی تبلیغی جماعت کارکنان جیل بھیجے گئے

author img

By

Published : Apr 12, 2020, 1:36 PM IST

کورونا وائرس جیسے خوفناک وبا کو دوسروں تک پھیلانے کے الزام میں غیر ملکی لوگوں کے خلاف کارروائی شروع کی گئی ہے۔

غیرملکی تبلیغی جماعت کارکنان جیل بھیجے گئے

ضلع بہرائچ کے پولیس کپتان ڈاکٹر وپن کمار مشرا نے بتایا کہ 21 افراد جماعت سے تعلق رکھتے ہیں ان کو کورونا وباء کے مدنظر قرنطینہ میں بھیجا گیا تھا جن کی مدت آج پوری ہو گئی۔

جس کے بعد سے ان 21 افراد کو سخت حفاظتی دستوں کی دیکھ ریکھ میں بہرائچ ضلع جیل روانہ کیا گیا ان میں 10 افراد انڈونیشیا سے ہیں اور 7 افراد تھائی لینڈ کے شہری ہیں جبکہ 4 افراد بھارتی ہیں۔

ان میں سے ایک حیدرآباد کے اور ایک کا تعلق امپھال منی پور سے ہے، بتایا جارہا ہے کہ یہ سب بہرائچ کی دو الگ الگ مسجدوں میں قیام کر مذہب کے کام کا انجام دے رہے تھے، ان سبھی افراد کو گزشتہ 30 مارچ کو پولیس نے کورونا وباء سے متاثر ہونے کی شک میں قرنطینہ کیا تھا۔

تحقیق سے پتا چلا کہ یہ افراد سیاحتی ویزا پر بھارت آئے تھے اور یہاں تبلیغ سے جڑ گئے تھے جس کے سبب ان پر کورونا وباء کو پھیلانے سمیت کئی معاملہ میں مقدمہ درج کر جیل بھیجا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.