وزیراعظم نریندر مودی کے ذریعہ ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کے لیے ٹرسٹ کے نام کا اعلان کرنے کے ساتھ ہی یوپی کابینہ نے ایودھیا سے 18 کلومیٹر دور تحصیل سوہاول میں سنی وقف بورڈ کو 5 ایکڑ اراضی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
سنی وقف بورڈ 24 فروری کو سوہاول کی اراضی پر تعمیرات کے تعلق سے بورڈ کے ممبران کے درمیان ہونے والے اجلاس کے بعد ہی فیصلہ کیا جائے گا۔
سنی سنٹرل وقف بورڈ کے سی ای او سید شعیب نے بتایا کہ یوپی سنی وقف بورڈ 24 فروری کو سوہاول کی اراضی اور 5 ایکڑ اراضی کے حوالے سے تمام ممبروں سے مشاورت کے لیے ملاقات کرے گا اور وقف بورڈ زمین پر تعمیرات کے تعلق سے کوئی ڈیزائن بھی تیار کرسکتا ہے۔
وقف بورڈ کے سی ای او سید شعیب نے مزید کہا کہ اس وقت وقف بورڈ کی جانب سے 5 ایکڑ اراضی پر تعمیر کے لیے کسی بھی ٹرسٹ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے اور آئندہ اجلاس میں ٹرسٹ کے بارے میں تمام ممبران اور چیئرمینوں کے درمیان اتفاق رائے سے فیصلہ کیا جائے گا۔