ETV Bharat / city

مظاہرین کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی: کٹاریہ

مرکزی وزیر مملکت رتن لال کٹاریہ نے خبردار کیا کہ 'غیر سماجی عناصر جو ملک کے مفاد میں اس اہم فیصلے میں رخنہ ڈالیں گے ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔'

author img

By

Published : Dec 23, 2019, 12:04 AM IST

Strict action will be taken against protesters says Kataria
مظاہرین کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی: کٹاریہ

جل شکتی وسماجی انصاف اور امپاورمنٹ کے مرکزی وزیر مملکت رتن لال کٹاریہ نے کہا کہ 'شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف مظاہرے ٹھیک نہیں ہیں کیونکہ شرپسند عناصر ایسے مظاہروں میں گھس کر واردات انجام دے سکتے ہیں۔'

انہوں نے خبردار کیا کہ فسادی اور غیر سماجی عناصر جو ملک کے مفاد میں اس اہم فیصلے میں رخنہ ڈالیں گے ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
مسٹر کٹاریہ نے ایک پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں رہتے ہوئے دیگر پڑوسی ممالک کی اقلیتوں کو ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

انہوں نے دعوی کیا کہ 1947 سے شہریت ترمیمی ایکٹ کی ضرورت سمجھی جارہی تھی لیکن کوئی ہمت نہیں کر پا رہا تھا۔

انہوں نے کہا کہ اقلیتوں پر دیگر دوسرے ممالک میں اتنے مظالم ہوئے جنہیں سن کر روح کانپ جاتی ہے۔

ایسے میں وزیراعظم نریندر مودی نے دوسرے ممالک کی اقلیتوں کو ہندوستان کی شہریت دلانے کے لیے اہم قدم اٹھایا ہے جو ایک قابل ستائش قدم ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت ایک جمہوری ملک ہے جہاں سبھی کو برابری کے حقوق حاصل ہیں۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.