اترپردیش کے ضلع بارہ بنکی میں گڈ فرائی ڈے کے موقع پر عیسائیت کے پیروکاروں نے شہر کے تمام کلیساؤں میں خاص عبادت کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر عیسیٰ مسیح کی شان میں نغمے گنگنائے گئے۔
گڈ فرائی ڈے، عیسائیت مذہب کے پیروکاروں کے لیے خاص دن ہوتا ہے، مسیحی عقیدے کے مطابق اس روز عیسیٰ مسیح کو سلیب پر چڑھایا گیا تھا اور اتوار کو وہ مردوں کے درمیان سے زندہ ہوگئے تھے۔
بارہ بنکی شہر کے سیول لائن پر واقع متھاڈسٹ کلیسہ کے فادر نریش پی سنگھ نے بتایا کہ مسیحیوں کے لیے گڈ فرائی ڈے کافی خاص ہوتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ عیسیٰ مسیح نے عوام کو معاف کرنے کا پیغام دیا ہے۔ اس لیے گڈ فرائی ڈے پر لوگوں کی غلطیوں کو معاف کرنے کا حلف بھی لیا گیا، گڈ فرائی ڈے پر خاص عبادت کے لیے دور دراز سے مسیحی طبقے کے افراد کلیسہ پہنچے تھے، جہاں ان کے لیے کھانے پینے کا بھی انتظام لیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ آج پوری دنیا میں عیسائی لوگ گُڈ فرائی ڈے منا رہے ہیں۔ یہ دن حضرت عیسیٰ علیہ السلام کو سُولی پر چڑھانے اور پھر اتوار کو زندہ ہونے کی یاد میں منایا جاتا ہے، کلیساؤں اور گرجا گھروں میں دُعائیہ جلسوں کا اہتمام کیا جارہا ہے، اِسے ہولی فرائی ڈے، Great Friday، بلیک فرائی ڈے اور ایسٹر فرائی ڈے بھی کہا جاتا ہے۔
ناگالینڈ میں عیسائی لوگ گڈ فرائی ڈے پر روزہ رکھ کر اور چرچوں میں خصوصی دعائیہ اجلاس کے ساتھ مناتے ہیں۔