ETV Bharat / city

'لوگ پیسے کا انتظام کر لیتے ہیں، خون کا نہیں'

author img

By

Published : Jan 5, 2021, 8:12 PM IST

انسانیت ویلفیئر سوسائٹی کا شمار دارالحکومت لکھنؤ کی ایک سرکردہ تنظیموں میں کیا جاتا ہے۔ جو مختلف جہات سے سماجی میدانوں میں اپنی خدمات کو انجام دے رہی ہے۔

Mohammad Emran
محمد عمران

ریاست اتر پردیش کے دارالحکومت لکھنؤ کی شہرت یافتہ انسانیت ویلفیئر سوسائٹی کے سکریٹری محمد عمران سے ای ٹی وی بھارت نے سوسائٹی کے اغراض و مقاصد و سوسائٹی کے ذریعہ سماجی میدان میں کئے گئے کاموں کے حوالے سے خصوصی بات چیت کی۔

محمد عمران

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے انسانیت ویلفیئر سوسائٹی کے سکریٹری محمد عمران نے کہا کہ سوسائٹی کا قیام اس لئے عمل میں آیا کہ لوگ دوا علاج کے لئے پیسے کا انتظام تو کر لیتے ہیں مگر خون ایک ایسی چیز ہے جو وقت پر نہ ملنے کی وجہ سے مریض اپنی جان بھی گنوا دیتا ہے اور متعدد ایسے معاملات ہم لوگوں نے اپنی آنکھوں سے دیکھے تھے اس لئے لوگوں کے اندر خون عطیہ کرنے کی بیداری پیدا کرنے اور خون کا انتظام کرنے کے لیے انسانیت ویلفیئر سوسائٹی کا قیام کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ جو لوگ اس بات کو لیکر غلط فہمی کا شکار ہیں کہ خون عطیہ کرنے سے ان کا خون کم ہو جاتا ہے یا وہ بیمار ہو جاتے ہیں یہ حقیقت کے خلاف ہے بلکہ خون عطیہ کرنے سے مختلف بیماریوں سے نجات حاصل ہوتی ہے۔

انہوں نے لاک ڈاؤن کے اثناء کئے گئے خدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ کام لینے والا اللہ کی ذات ہے اور سبھی نے اپنی وسعت کے مطابق خدمتِ خلق کو انجام دیا ہماری تنظیم نے بھی لوگوں کی مدد کی۔ لوگ آتے گئے اور ہماری سوسائٹی مسافروں کی مسلسل مدد کرتی رہی۔

انہوں نے بتایا کہ اب تک ہماری تنظیم 3000 یونٹ سے زائد خون عطیہ کر چکی ہے سوشل میڈیا اور فون کے ذریعہ ضرورت مند ہم سے رابطہ کرتے ہیں اور ہم لوگوں کو خون مہیا کراتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جو بھی کام کیا جا رہا وہ محض اللہ کی رضا کے لئے کیا جا رہا ہے۔ ہاں ایسے موقع پر جب حوصلہ افزائی کی جاتی ہے تو خدمتِ خلق کا جذبہ مزید بڑھتا ہے۔

آخر میں انہوں نے لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ خون عطیہ کرکے لوگوں کی جان بچانے میں مدد کریں۔ اس غلط فہمی میں بلکل مبتلا نہ رہیں کہ خون کم ہو جائے گا بلکہ 72 گھنٹے کے اندر عطیہ کیا ہوا خون ریکور ہو جائے گا اور ساتھ ساتھ آپ مختلف بیماریوں سے بھی محفوظ ہو جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: جونپور: سماجی کارکن عظمت علی نے ہندو مسلم اتحاد کی مثال پیش کی

بتا دیں کہ انسانیت ویلفیئر سوسائٹی کا دارالحکومت لکھنؤ کی ایک سر کردہ تنظیموں میں شمار کیا جاتا ہے جو مختلف جہات سے سماجی میدانوں میں اپنی خدمات کو انجام دے رہی ہے۔

انسانیت ویلفیئر سوسائٹی کے کارکنان پورے لاک ڈاؤن مسافروں کو کھانا کھلاتے رہے اور جگہ جگہ راشن کا بھی انتظام کراتے رہے۔

اس تنظیم کی شناخت خون عطیہ کو لیکر کافی ہوئی جو مختلف مقامات پر ڈاکٹروں کی ٹیم کے ساتھ کیمپ لگا کر عوام کو خون عطیہ کرنے کی جانب رغبت بھی دلاتی رہتی ہے جس کے نتیجہ میں اب تک 3000 یونٹ سے زائد انسانیت ویلفیئر سوسائٹی خون عطیہ کر چکی ہے۔

انسانیت ویلفیئر سوسائٹی کی سماجی خدمات کو دیکھتے ہوئے متعدد سماجی و سیاسی تنظیموں کے ذریعہ سے اعزاز و انعام بھی بخشا جا چکا ہے۔

ابھی حال ہی میں اتر پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ اکھیلیش یادو کے ہاتھوں بھی انسانیت ویلفیئر سوسائٹی کو اعزاز حاصل ہوا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.