ETV Bharat / city

بارہ بنکی: ایس پی کارکنان کا سی ایم او دفتر پر ہائی وولٹیج ڈرامہ

یس پی کارکنان سی ایم او دفتر پر سرٹیفکیٹ بنوانے آئے معزوروں کو اٹھا کر سی ایم او وی کے ایس چوہان کے دفتر میں جبراً داخل ہو گئے اور معزوروں سے رشوت لینے کا الزام لگایا۔

ایس پی کارکنان
ایس پی کارکنان
author img

By

Published : Sep 24, 2020, 6:00 PM IST

ریاست اتر پردیش کے بارہ بنکی میں بدھ کو سماجوادی پارٹی کے کارکنان کا ہائی وولٹیج ڈرامہ دیکھنے کو ملا۔ ایس پی کارکنان سی ایم او دفتر پر سرٹیفکیٹ بنوانے آئے معزوروں کو اٹھا کر سی ایم او وی کے ایس چوہان کے دفتر میں جبراً داخل ہو گئے اور معزوروں سے رشوت لینے کا الزام لگایا۔ لیکن تمام معزوروں نے رشوت کے مطالبے سے انکار کر دیا۔ اس سے وہاں ہنسی اور مزاق کا ماحول بن گیا۔

ایس پی کارکنان
خیال رہے ایس پی کارکنان طبی خدمات کو درست کرنے اور ہسپتال کی او پی ڈی سمیت تمام خدمات کو بحال کرنے کے مطالبے کو لے کر سی ایم او دفتر پر میمورنڈم دینے پہونچے تھے۔ سی ایم او وی کے ایس چوہان کو میمورنڈم دینے کے بعد وہ واپس لوٹ رہے تھے۔ اسی وقت وہاں موجود معزوروں کو ایس پی کارکنان نے اٹھا لیا۔ ان سے رشوت کا مطالبہ کئے جانے کے الزام لگاتے ہوئے ایس پی کارکنان نے حکومت اور سی ایم او کے خلاف مزید نعرے بازی کی۔

یہ بھی پڑھیں: ٹائم میگزین کی 100 بااثر شخصیات میں پانچ بھارتی بھی شامل

اس کے بعد وہ معزوروں کو اٹھا کر سی ایم او دفتر کے اندر چلے گئے۔ سی ایم او کے سامنے تمام معزوروں نے رشوت کے مطالبے سے انکار کر دیا۔ اس کے بعد ایس پی کارکنان بات بنا کر وہاں سے بھاگ کھڑے ہوئے اور وہاں کافی دیر تک ہنسی مزاق کا ماحول بنا رہا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.