ETV Bharat / city

اکھلیش یادو، بی جے پی کی پالیسیوں کی مخالفت سائیکل چلا کر کریں گے

author img

By

Published : Aug 3, 2021, 8:48 PM IST

سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو پانچ اگست کو سائیکل چلا کر ’’بی جے پی کی عوام مخالف پالیسی‘‘ کی مخالفت کریں گے۔

سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے ترجمان راجندر چودھری نے منگل کو بتایا کہ ایس پی لیڈر جنیشور مشرا کی جینتی پر سماج وادی پارٹی ریاست اترپردیش کے ہر ضلع میں تحصیل سطح پر بی جے پی کی عوام مخالف پالیسیوں کے خلاف پارٹی کارکنان سائیکل یاترا نکالیں گے۔

ترجمان نے بتایا کہ ’’سائیکل یاترا 5 سے 10کلو میٹر تک جاری رہے گی جس میں اکھلیش یادو خود پانچ اگست کو لکھنؤ میں سائیکل یاترا کے ذریعے بی جے پی کی ڈبل انجن حکومت کے کالے کارنامے پر اپنی مخالفت درج کرائیں گے۔‘‘

انہوں نے کہا کہ ’’سماج وادی پارٹی سائیکل یاترا محمد اعظم خان کو فرضی مقدمے میں پھنسا کر جیل میں رکھنے، جرائم اور بدعنوانی کے شباب پر ہونے، بے لگام مہنگائی، کسانوں پر کالے زرعی قوانین کی مار، بے روزگاری سے بے حال نوجوان، خواتین کی ہراسانی، ریزرویشن پر سنگھی حملہ، ضلع پنچایت انتخاب میں گھپلے کی وجہ سے جمہوریت پر خطرہ اور اور خستہ حال نظم ونسق کی وجہ سے کورونا سے ہوئی اموات وغیرہ کے سلسلے میں ہو رہی ہے۔ اس یاترا کا آغاز ضلع میں سماج وادی پارٹی کے سینئر لیڈر جھنڈی دکھا کر کریں گے۔‘‘

مزید پڑھیں؛ بھاگیداری سنکلپ مورچہ بی جے پی کو اقتدار سے ہٹائے گا: شوکت علی

چودھری نے بے جے پی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ’’ریاست میں آج غیر منظم نظم ونسق کی وجہ سے عوام الناس پوری طرح سے پریشان ہیں۔ ضروری اشیاء کی قیمتوں میں دو گنا، تین گنا اضافہ ہوا ہے جبکہ پٹرول، ڈیزل، رسوئی گیس کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں۔ اقتدار کے تحفظ یافتہ جرائم پیشہ افراد کے دہشت کے سامنے انتظامیہ خاص کر پولیس اپنے آپ کو مجبور پا رہی ہے۔ ذات دیکھ کر جرائم پیشہ افراد کے خلاف سلوک کیا جاتا ہے۔ بی جے پی حکومت عوام کے ساتھ صرف وعدوں کا ہوائی محل تعمیر کر رہی ہے۔ یہ عوام کے ساتھ دھوکہ ہے۔‘‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.