ETV Bharat / city

بارہ بنکی: مقتولہ کے اہل خانہ کے لیے 50 لاکھ کا معاوضہ و نوکری کا مطالبہ - دلت لڑکی کی لاش کے معاملے میں سیاست

ضلع بارہ بنکی کے زیدپور حلقے میں 22 سالہ دلت لڑکی کی کھیت میں لاش برآمد ہونے کے بعد سماجوادی پارٹی نے حکومت سے مقتولہ کے اہل خانہ کے لیے 50 لاکھ کا معاوضہ اور حکومتی ملازمت دینے کا مطالبہ کیا ہے، جبکہ کانگریس نے ریاست میں خراب نظم و نسق کے لیے حکومت کو ذمہ دار قرار دیا ہے۔

sp demands compensation and government job for victims family in barabanki
بارہ بنکی: مقتولہ کے اہل خانہ کے لیے 50 لاکھ کا معاوضہ اور حکومتی ملازمت کا مطالبہ
author img

By

Published : Jan 18, 2021, 4:43 PM IST

ریاست اترپردیش کے بارہ بنکی ضلع کے زیدپور تھانہ حلقے میں اتوار کی شام کو سرسوں کے کھیت میں ملی 22 سالہ دلت لڑکی کی لاش کے معاملے میں سیاست تیز ہو گئی ہے۔

بارہ بنکی: مقتولہ کے اہل خانہ کے لیے 50 لاکھ کا معاوضہ اور حکومتی ملازمت کا مطالبہ

سماجوادی پارٹی نے مقتولہ کے اہل خانہ کے لیے 50 لاکھ کا معاوضہ اور حکومتی ملازمت دینے کا مطالبہ کیا ہے، وہیں خراب نظم و نسق کے لیے حکومت کو کٹگھرے میں بھی کھڑا کیا ہے۔

واضح رہے کہ اتوار کی شام 5 بجے زیدپور تھانہ حلقہ کے بی بی پور گاؤں کے ایک سرسوں کے کھیت سے دلت لڑکی کی لاش برآمد ہوئی تھی، اور اس کی شناخت کوٹھی تھانہ حلقے کے کورہا پور گاؤں کی لڑکی کے طور پر ہوئی تھی، جس کے آدھے جسم پر کپڑے نہیں تھے، جس کی وجہ سے خدشہ ظاہر کیا جا رہا تھا کہ جنسی زیادتی کے بعد گردن دبا کر اس کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔

دوشنبہ کو سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان مقتولہ کا پوسٹ مارٹم کرایا گیا، اس دوران سماجوادی پارٹی اور کانگریس کارکنان نے پوسٹ مارٹم ہاؤس پہنچ کر معائنہ کے بعد حکومت پر شدید نکتہ چینی کی۔

سماجوادی پارٹی کے علاقائی رکن اسمبلی گورو راوت نے مقتولہ کے اہل خانہ کو 50 لاکھ کا معاوضہ اور حکومتی ملازمت دینے کا مطالبہ کیا ہے، وہیں سابق ریاستی وزیر اروند سنگھ گوپ نے خراب نظم نسق کے لیے ریاستی حکومت کی تنقید کی ہے۔

کانگریس کارکنان بھی سابق رکن پارلیمان پی ایل پنیا کی قیادت میں پوسٹ مارٹم ہاؤس پہنچ کر بی جے پی حکومت میں دلت طبقے کی حفاظت کو بڑا مسئلہ قرار دیا۔

واردات کے کافی گھنٹے گزرنے کے بعد بھی پولیس نے ابھی تک کسی کو گرفتار نہیں کیا ہے، فی الحال پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہے، پولیس کو ابھی پوسٹ مارٹم رپورٹ کا انتظار ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.