ETV Bharat / city

عتیق احمد کے بیٹے کی پیشگی ضمانت کی درخواست خارج - محمدعمرکی پیشگی ضمانت کی درخواست کو خارج

سپریم کورٹ نے عتیق احمد کے بیٹے محمدعمرکی پیشگی ضمانت کی درخواست کو خارج کرتے ہوئے کہا کہ جولائی 2019 میں ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کیا گیا تھا، اور کافی وقت گزر جانے کے بعد وہ پیشگی ضمانت مانگ رہا ہے لہذا اسے راحت نہیں دی جاسکتی ۔

son of atiq ahmed's bail application rejected
عتیق احمد کے بیٹے کی پیشگی ضمانت کی درخواست خارج
author img

By

Published : Feb 23, 2021, 4:19 PM IST

جسٹس این وی رمنا، جسٹس سوریہ کانت اور جسٹس انیرودھ بوس پر مشتمل ڈویژن بنچ نے عتیق احمد کے بیٹے کی پیشگی ضمانت کی درخواست کی سماعت کے دوران کہا "ہم اس درخواست کو مسترد کر رہے ہیں۔"

واضح رہے کہ محمد عمر پر الزام ہے کہ اس نے اپنے حواریوں کے ساتھ مل کر لکھنؤ کے پراپرٹی بزنس مین موہت جیسوال کو اغوا کیا اور اسے اپنے والد عتیق احمد کے پاس دیوریا جیل میں لے گیا تھا، جہاں موہت جیسوال کو جیل کی بیرک میں مارا پیٹا گیا اور 45 کروڑ روپے کے کاغذ پر زبردستی دستخط کرائے گئے تھے، موہت کی ایس یو وی گاڑی بھی وہاں رکھوا لی گئی تھی، اسی معاملے میں عتیق احمد نے پیشگی ضمانت کی درخواست دائر کی تھی۔

جسٹس رمنا نے کہا کہ جولائی 2019 میں ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کیا گیا تھا، درخواست گزار اب تک تفتیشی ایجنسی کے ہاتھ سے بچتا رہا، جب اتنا وقت گزر گیا ہے تو وہ پیشگی ضمانت مانگ رہا ہے لہذا اسے راحت نہیں دی جاسکتی ۔‘‘

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.