ریاست اترپردیش کے ضلع امروہہ کے گجرولہ کوتوالی کے علاقے سن پورہ میں پرانی دشمنی کے سبب دو فریق کے درمیان تنازع ہوگیا۔
تنازع اس قدر شدت اختیار کرتا گیا کہ دونوں فریق آمنے سامنے ایک دوسرے پر پتھراؤ کرنے لگے، جس کی وجہ سے چھ افراد زخمی ہوگئے، جن میں سے دو افراد کو شدید زخمی ہونے کی وجہ سے ہائی سینٹر میں منتقل کرنا پڑا۔
اطلاع موصول ہوتے ہی موقع پر پہنچ کر پولیس نے زخمیوں کو علاج کے لیے کمیونٹی ہیلتھ سینٹر میں داخل کرایا۔ جہاں 2 افراد کی نازک حالت دیکھ کر ڈاکٹروں نے ہائی سینٹر ریفر کردیا۔