ETV Bharat / city

جون پور میں بھیانک سڑک حادثہ، چھ افراد ہلاک - ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ پولیس سنجے کمار

ضلع جونپور کے جلال پور تھانہ علاقہ میں منگل کی صبح ہوئے ایک سڑک حادثے میں 6 افراد کی موت ہو گئی۔ یہ حادثہ تریلوچن بازار کے نزدیک ہوا ہے۔

SIX PEOPLE DIED IN ROAD ACCIDENT IN JAUNPUR
جون پور میں سڑک حادثے میں چھ افراد ہلاک
author img

By

Published : Feb 9, 2021, 8:46 AM IST

اترپردیش کے ضلع جونپور میں آج بھیانک سڑک حادثہ میں چھ لوگوں کی دردناک موت ہوگئی۔

اطلاع کے مطابق ٹرک اور پک اپ میں تصادم ہو گیا۔ پک اپ میں سوار تمام لوگ وارانسی سے ایک پروگرام کے بعد جونپور اپنے گھر واپس جا رہے تھے۔

واپسی کے دوران جلال پور تھانے کے علاقے تریلوچن بازار میں ایک ٹرک سے تصادم ہو گیا۔ حادثہ اتنا زوردار تھا کہ پانچ افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

ویڈیو

ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ پولیس سنجے کمار نے بتایا کہ اس حادثے میں مجموعی طور پر 6 افراد کی موت ہوگئی ہے۔ پانچ افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ چھٹا شخص اسپتال جاتے ہوئے انتقال کر گیا۔ پولیس نے تمام لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے اور معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.