ریاست اترپردیش کے ضلع بارہ بنکی میں پی ڈبیلو ڈی کے ریاستی وزیر مملکت چندرکا پرساد اپادھیائے بدھ کے روز ایک جائزہ میٹنگ کی۔ جہاں انہوں نے دعوی کیا کہ رواں مالی برس کے دوران ریاست بھر میں 52 ہزر کلو میٹر سڑک کو گڈھوں سے پاک کیا گیا ہے جس پر شیو پال یادو نے لفظی دعوی قرار دیا۔
شیو پال یادو نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ' چندرکا پرساد اپادھیائے کے دعوے کا حقیقت کے کوئی واسطہ نہیں۔
در اصل ریاستی وزیر مملکت چندرکا پرساد اپادھیائے جائزہ میٹنگ کے لیے بارہ بنکی پہنچے، جہاںانہوں نے ضلع میں پی ڈبیلو ڈی کی جانب سے کرائے جا رہے تمام کاموں کا تفصیل سے جائزہ لیا اور انہیں ضرور ہدایات بھی دیں۔ اس دوران عوامی نمائندوں نے بھی مسائل اور تجاویز بھی پیش کیں۔
کلکٹریٹ کے آڈٹو ریم میں ہوئی اس جائزہ میٹنگ میں پی ڈبلیو ڈی کے تمام افسران نے شرکت کی۔
جائیزہ میٹنگ کے بعد وہ پی ڈیبلو ڈی کے کاموں سے مطمئین نظر آئے۔ جائیزہ میٹنگ کے بعد انہوں نے تمام افسران سے ان کی پریشانی دور کرانے کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ' انہیں کوئی بھی مشکلات ہو تو وہ سیدھے ان سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ میٹنگ کے بعد وہ ایک نو تعمیر سڑک کا معائنہ کرنے بھی گئے۔
صحافیوں سے بات چیت کے دوران انہوں نے پی ڈبلیو ڈی محکمہ کی کامیابیاں گنائیں اور اپنی ترجیحات بتائیں۔
انہوں نے بتایا کہ روا مالی برس میں 52 ہزار کلومیٹر سڑکوں کو گڈھوں سے پاک کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت نے ہربل سڑک اور سنگل یوز پلاسٹک سے 9 ضلع میں سڑک بنائے گئے۔'
دوسری جانب سابق پی ڈبلو ڈی وزیر شیوپال یادو بھی بدھ کو بارہ بنکی پہنچے تھے جہاں انہوں نے وزیر مملکت کے دعؤں کو لفظی قرار دیا۔ اور کہا کہ ریاست میں کوئی بھی نئی سڑک تعمیر نہیں ہوئی ہے'۔