ETV Bharat / city

لکھنو: ریلوے اسٹیشن پر خواتین میں سینیٹری پیڈ کی تقسیم - لکھنؤ ریلوے اسٹیشن پر خواتین کو سینیٹری پیڈ تقسیم

لاک ڈاؤن میں جہاں تمام تنظیمیں مہاجر مزدوروں اور ضرورت مندوں کی مدد کر رہی ہیں۔ وہیں لکھنؤ کے چار باغ ریلوے اسٹیشن پر ایک خاتون سفر کے دوران خواتین کی پریشانیوں کو دیکھتے ہوئے ان کے درمیان سینیٹری پیڈ تقسیم کر رہی ہیں۔

Shilpa Chaudhary distributes sanitary pads to women at Charbagh railway station of Lucknow
لکھنؤ کے چارباغ ریلوے اسٹیشن پر شلپا چودھری خواتین میں سینیٹری پیڈ تقسیم کرتی ہوئیں
author img

By

Published : May 31, 2020, 4:53 PM IST

ریاست اترپردیش کے دارالحکومت لکھنؤ کے چارباغ ریلوے اسٹیشن میں ایک ایسی خاتون سے ملاقات ہوئی، جو سفر کے دوران خواتین کی پریشانی سمجھ کر انہیں سینیٹری پیڈ تقسیم کر رہی ہیں۔

لکھنؤ کے چارباغ ریلوے اسٹیشن پر شلپا چودھری خواتین میں سینیٹری پیڈ تقسیم کرتی ہوئیں

ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کے دوران شلپا چودھری نے بتایا کہ وہ گزشتہ 13 دنوں سے لکھنؤ ریلوے اسٹیشن پر خواتین کو سینیٹری پیڈ تقسیم کررہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عام طور پر کھانا، پانی، ناشتہ ہی لوگوں کو دیا جاتا ہے لیکن خواتین کے درد اور پریشانی کو کم ہی لوگ سمجھتے ہیں۔

شلپا نے کہا کہ میں خود ایک خاتون ہوں لہذا اس بات کو اچھی طرح سے جانتی ہوں کہ سفر کے دوران ایک خاتون کو کس طرح کی پریشانی ہو سکتی ہے، اسی وجہ سے میں نے یہ فیصلہ لیا کہ خواتین کو سینیٹری پیڈ دیا جائے۔

ہمارے سماج میں ابھی بھی سینیٹری پیڈ کو سرے عام خرید نے میں خواتین شرم محسوس کرتی ہیں، اس سوال کے جواب میں شلپا چودھری نے کہا کہ جس طرح ہم سب کے جسم سے غلاظت باہر آتی ہے اسی طرح سے خواتین کو حیض آتا ہے لہذا اس میں کوئی شرم کی بات نہیں ہے۔ اب وقت بدل گیا ہے اور ہماری سوچ بھی بدلنی چاہیے۔

قابل ذکر ہے کہ شلپا چودھری سال2015 میں جب نیپال میں زلزلہ آیا تھا تب وہاں کی خواتین کے لیے تین ہزار سینیٹری پیڈ بھجوایا تھا اور وہ یہ کام کئی برسوں سے کر رہی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.