ریاست اترپردیش کے ضلع مئو میں امام بارگاہوں میں تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں۔ عزاخانوں میں رنگ و روغن اور صفائی کا کام آخری مرحلے میں ہیں۔
امام بارگاہوں میں مجالس کا اہتمام اس بار بھی کیا جائے گا۔ کووڈ 19 وبا کے خطرے کے مد نظر اس مرتبہ حکومت کے ذریعہ جاری گائیڈ لائن کے مطابق پروگرام منعقد کئے جائیں گے۔ اس معاملہ میں عزاخانے کے ذمہ داروں نے گائیڈ لائن پر عمل درآمد کی یقین دہانی کرائی ہے۔
مزید پڑھیں:
یوگی حکومت نےجرائم کا ڈاٹا پیش کیا
شہیدانِ کربلا کی یاد میں منعقد ہونے والی مجالس میں نوحہ خوانی کا خاص اہتمام کیا جاتا ہے۔ اس موقع پر یکم محرم سے دس محرم تک مختلف پروگرام منعقد کیے جاتے ہیں۔ ماہ محرم کے موقع پر شیعہ عالم مولانا محمد علی نے حکومت سے مساوات پر عمل کرنے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے وزیراعظم اور یوپی کے وزیر اعلیٰ کو مجالس میں شرکت کے لئے بھی مدعو کیا ہے۔