ETV Bharat / city

'شب برات میں کوئی غیرشرعی کام نہ کریں' - ای ٹی وی بھارت

شب برات میں اللہ کی حمد و ثناء کریں، آتش بازی اور دوسرے غیر شرعی کام نہ کریں۔ کورونا وبا کے مد نظر قبرستان میں فردا فردا جائیں اور کووڈ 19 پروٹوکول کے مطابق عمل کریں۔

'شب برات میں کوئی غیرشرعی کام نہ کریں'
'شب برات میں کوئی غیرشرعی کام نہ کریں'
author img

By

Published : Mar 28, 2021, 5:40 PM IST

شب برات میں مسلمان مسجدوں میں عبادت کرتے ہیں اور اپنے آباؤ اجداد کی قبروں میں جا کر ان کے لیے بخشش و مغفرت کی دعا کرتے ہیں، لکھنؤ شہر قاضی مفتی ابوالعرفان نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو میں کہا کہ اللہ نے اس کائنات کو اپنی اطاعت و فرمانبرداری کے لئے بنایا ہے اور خاتم الانبیا محمدمصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کو رحمت بناکر بھیجا ہے۔

'شب برات میں کوئی غیرشرعی کام نہ کریں'

شب برات کے تعلق سے مفتی ابوالعرفان نے بتایا کہ' ایک روایت کے مطابق آپ صلی اللہ علیہ وسلم جنت البقی تشریف لے گئے اور دعائیں کیں، اسی روایت کے پیش نظر ہم تمام امت مسلمہ بھی 15 شعبان کی رات اپنے آباؤ اجداد کے لیے مغفرت کی دعا کرتے ہیں۔

'شب برات میں کوئی غیرشرعی کام نہ کریں'
'شب برات میں کوئی غیرشرعی کام نہ کریں'

انہوں نے بتایا کہ' ہمارے بزرگوں نے حدیثوں پر عمل کرتے ہوئے یہی کہا ہے کہ' مغرب کی نماز پڑھنے کے بعد توبہ و استغفار کریں اور چھہ رکعت نماز بھی ادا کریں۔ دو دو رکعت نماز پڑھنے کے بعد سورہ یسین پڑھیں۔ اس کے علاوہ نماز شب برات بھی ادا کریں۔ اس کے بعد اپنے لئے، اپنے گھر والوں کے لئے اور اپنے مرحومین کے لئے بھی دعا مغفرت کریں۔ قبرستان جا کر ایصال ثواب کرنا زیادہ بہتر ہے لیکن پورے ادب و احترام کے ساتھ جانا چاہیے۔

مفتی ابوالعرفان فرنگی نے بتایا کہ' شب برات میں غیر شرعی کاموں سے بچنا ضروری ہے۔ اس رات آتش بازی اور دوسرے غیر شرعی کام نہ کریں کیونکہ آتش بازی صحت کے اعتبار سے بھی غلط ہے اور فضول خرچی ہے۔

آپ کو بتادیں کہ اتر پردیش میں کورونا وائرس کا خطرہ مزید بڑھتا ہی جا رہا، لہذا حکومت نے ہولی اور شب برات کے تہوار کو دیکھتے ہوئے ایڈوائزری جاری کی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی جگہ زیادہ لوگ جمع نہ ہوں اور ماسک کا استعمال یقینی بنایا جائے۔ شہر قاضی مفتی ابوالعرفان نے بھی عوام سے حکومت کی جانب سے جاری ایڈوائزری پر عمل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.