ریاست اترپردیش کے ضلع مظفرنگر میں کورونا وائرس کے کیسز مسلسل بڑھ رہے ہیں۔ آج بھی ضلع میں 7 مثبت کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد ضلع انتظامیہ میں ہلچل مچی ہوئی ہے۔ آج 233 افراد کی رپورٹ موصول ہوئی جن میں 7 مثبت کیس پائے گئے اور دیگر تمام رپورٹ منفی آئی۔
مظفرنگر میں کورونا وائرس کے 7 نئے کیس ملے ہیں ان میں سے 2 ضلع جیل کے ہیں، 3 ایس بی آئی بینک کے ملازم کے ہیں، ایک پی این بی بینک کا ملازم اور ایک کیس مظفرنگر کے بھگت سنگھ روڈ سے ملا ہے۔ سبھی مریضوں کو بیگراج پور میڈیکل کالج مظفر نگر کے آئیسولیشن وارڈ میں بھیجا گیا۔
میڈیکل کالج کے ڈاکٹروں کی ٹیم نے پہلے ہی تقریباً 200 سے زائد متاثرہ افراد کو ٹھیک کر گھر بھیج دیا ہے۔ آج بھی 4 مریضوں کو ٹھیک کر کے ڈاکٹرز نے گھر بھیج دیا ہے۔ اس کی جانکاری ضلع مجسٹریٹ سلوا کماری جیاراجن نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ سے دی اور مزید جانکاری اے ڈی ایم نے دی۔