ETV Bharat / city

تنازع کے دوران ہوئی مارپیٹ میں ایک شخص ہلاک - پرتاپ گڑھ

ریاست اترپردیش کے ضلع پرتاپ گڑھ میں دو فریق کے مابین تنازعے نے مار پیٹ کی شکل اختیار کر لی، جس میں ایک شخص کی موت واقع ہوئی اور ایک درجن سے زیادہ افرد زخمی ہو گئے۔

author img

By

Published : May 16, 2020, 8:39 PM IST

اترپردیش میں پرتاپ گڑھ ضلع کے تھانہ مانکپور پولیس نے علاقے کے اینٹھو گاوں میں جمعہ کی شام ایک کھیت میں بکری جانے سے ہوئے دو فریقین کے مابین ہوئی مار پیٹ کے دوران ایک شخص کی موت ہوگئی۔ اس معاملے میں قتل کا کیس درج کر کے نصف درجن ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ایس ایچ او دودھناتھ یادو نے بتایا کہ اینٹھو گاوں میں جمعہ کی شام ایک فریق کے کھیت میں بکری جانے کے تنازع میں جہاں دونوں فریقوں میں ہوئی مارپیٹ میں ایک فریق کے چھوٹے لال سروج سمیت نو و دوسرے فریق کی جانب سے پانچ سمیت کل 14 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

سبھی کو علاج کے لیئے مقامی اسپتال لایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے چھوٹے لال کی حالت نازک دیکھتے ہوئے ایس آر این پریاگراج ریفر کر دیا۔ پریاگراج میں دوران علاج اس کی موت ہوگئی۔

شکایت پر ارجن پٹیل سمیت ایک درجن نامزد و پانچ چھہ نامعلوم کے خلاف قتل کا کیس درج کرکے نصف درجن ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ مزید تحقیقات جاری ہے ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.