ETV Bharat / city

بارہ بنکی: سائنسی نمائش میں طلبا نے پیش کیا ماڈل - توانائی

طلبا میں سائنسی رجحان، بیداری، سائنٹفک نظریہ پیدا کرنے اور سائنس میں انہیں ہنر مند بنانے کے مقصد سے ایک نمائش کا انعقاد کیا گیا۔

بارہ بنکی: سائنسی نمائش میں طلبا نے پیش کیا ماڈل

author img

By

Published : Jan 6, 2021, 1:38 PM IST

ریاست اتر پردیش کے بارہ بنکی کے ستیہ پریمی نگر واقع اقلیتی ادارے عظیم الدین اشرف اسلامیہ انٹر کالج میں سائنسی نمائش منعقد کی گئی جس میں طلبا نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور اپنے ماڈل سے ناظرین دل فتح کر لیا۔

بارہ بنکی: سائنسی نمائش میں طلبا نے پیش کیا ماڈل

واضح ہو کہ عظیم الدین اشرف اسلامیہ انٹر کالج میں ہر برس یہ سائنسی نمائش کا انعقاد کیا جاتا ہے، رواں برس منعقد ہونے والے اس سائنسی نمائش کا افتتاح ٹرینی سی او شاہدہ نسرین نے کیا، اس موقع پر انہوں نے تمام طلبا کے ماڈل دیکھے اور طلبا سے ان سے متعلق معلومات حاصل کی، وہیں طلبا نے موجودہ وقت کی ضرورت کے عین مطابق اہم ماڈل پیش کیے۔

طلبا کی جانب سے پیش کردہ ماڈل میں توانائی کی بچت، مختلف ذرائع سے توانائی پیدا کرنے اور ماحولیات کے موضوع پر ایسے ماڈل تھے کہ جن پر اگر عمل کر لیا جائے تو موجودہ دور کے تمام مسائل آسانی سے حل ہو جائیں گے، یہ تمام ماڈل دیکھ کر محمان خصوصی شاہدہ نسرین حیران رہ گئیں اور طلبا کے ہنر کی جم کر ستائش کی۔

انہوں نے کہا کہ اگر انہیں آگے موقع دیا گیا تو یہ بڑے سائنس داں ہوں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.