ریاست اتر پردیش کے بارہ بنکی کی ضلع لائبریری کی کتابوں کو ترتیب میں رکھنے اور اسے منظم طریقے سے چلانے کے لئے 'جی جی آئی سی' کی ٹیچرز نے منفرد پہل کی ہے۔
تینوں ٹیچرز اپنے خالی اوقات میں لائبریری کی تمام کتابوں کو ایک ترتیب میں رکھنے اور اسے بہتر طریقے سے سیٹ کرنے کی جانب اپنا قدم بڑھا یا ہے، جس سے پڑھنے والوں کو مشکلات نہ ہو اور ان کا وقت بھی بچے۔
بارہ بنکی ضلع لائبریری میں اب تک تمام کتابیں ملی جلی رکھی ہوئیں ہیں۔لیکن اب ہر زبان اور موضوع کے تحت کتابیں الگ الگ ہوں گی۔
واضح رہے کہ اب تک اس نظام سے لائبریری آنے والے لوگوں کو کتابوں کو تلاشنے میں کافی پریشانیاں ہوتی تھیں اور وقت بھی برباد ہوتا تھا۔ اس لئے جی جی آئی سی کی تین ٹییچرز نے لائبریری کو منظم کرنے کا بیڑا اٹھایا ہے۔
یہ تینوں ٹیچرز ہر دن اپنے کلاس سے فارغ ہو کر لائبریری کی کتابوں کو چھانٹ کر ترتیب میں کریں گی، خاص بات یہ ہے کہ اس کام کے لئے انہیں کوئی ہدایت نہیں دی گئی ہے۔
لائبریری کے لئے اپنی رضا سے خدمات انجام دینے والی ان ٹیچرز کو لائبریری انچارج اور جی جی آئی سی کی پرنسپل پونم سنگھ نے بھی رعایت دی ہے، ان تینوں ٹیچرز کے کلاس کے اوقات ایک ساتھ کر دئے گئے ہیں۔ تاکہ زیادہ وقت ملے اور کام جلدی ہو۔
مزید پڑھیں: پڑوسی ریاستوں سے پیاز کی آمد قمیت میں گراوٹ متوقع
ٹیچرز کی اس مہم سے لائبریری آنے والے لوگ کافی متاثر ہیں اور وہ ٹیچرز کی تعریف کے ساتھ ساتھ ان کی مدد کے لیے بھی تیار ہیں۔