یہ دھمکی ایک خط کے ذریعہ دی گئی ہے۔ اس خط میں اسکول اور انتظامیہ کے اہل کاروں کے گھر کو بم سے اڑانے کی بات کہی گئی ہے۔ اس میں پلوامہ جیسے حملے کو دہرانے کا ذکر کیا گیا ہے۔
اسکول انتظامیہ کی شکایت کے بعد پولیس نے اسکول اور انتظامیہ کے اہلکاروں کے گھر میں بم کو تلاش کیا۔ فی الحال کینٹ تھانے میں نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔